اننت ناگ: فوڈ سیفٹی محکمہ کی جانب سے ضلع اننت ناگ کے آنچی ڈورہ علاقہ میں ایک غیر لائسنس شدہ کارخانہ پر چھاپا ڈالا گیا ،جہاں پر غیر قانونی طریقہ سے پینٹ چکی تیار کی جا رہی تھی۔مذکورہ کارخانہ میں گجرات کے ایک برانڈ کی نقل تیار کی جارہی تھی۔ فوڈ سیفٹی محکمہ نے چھاپہ کے دوران موقعہ پر ہی مشین اور میٹریل کو ضبط کیا اور کارخانہ کو سیل کر دیا۔
مذکورہ برانڈ کے آتھارائزڈ ڈیلر نے کہا کہ یہ پروڈکٹ گجرات میں تیار کیا جا رہا ہے۔،گزشتہ کئی ہفتوں سے لوگوں کی جانب سے چکی کی کوالٹی کے بارے میں شکایات موصول ہو رہی تھیں،جس کے بعد انہوں نے مارکیٹ سے چکی کے نمونے کمپنی کو بھیج دئے۔ جانچ کے بعد کمپنی کو پتہ چلا کہ مارکیٹ میں ان کے پروڈکٹ کی نقل تیار کی جارہی ہے ۔پوری چھان بین کے بعد ضلع اننت ناگ کے آنچی ڈورہ میں ایک کارخانہ پایا گیا،جہاں پر یہ غیر قانونی کام کیا جا رہا تھا۔اس بارے میں فوڈ سیفٹی محکمہ کو اطلاع دی گئی جنہوں نے فوری طور کاروائی کی۔ ڈیلر نے متعلقہ محکمہ سے کارخانہ کے مالک کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
مزید پڑھیں: Restaurants Sealed In Anantnag اننت ناگ میں محکمہ خوراک کی جانب سے چار ریستوران سیل
محکمہ فوڈ سیفٹی کے ضلع افسر ضمیر احمد نے کہا کہ شکایت موصول ہونے کے بعد انہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طریقہ سے تیار کیے گئے مال کو ضبط کیا اور کارخانہ کو سیل کر دیا۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔