ETV Bharat / state

اننت ناگ کے پہرو علاقہ میں طوفانی بارش سے عام زندگی مفلوج

اننت ناگ کے پہرو علاقے میں سیلابی صورتِ حال کی وجہ سے عام زندگی درہم برہم ہوگئی ہے۔

flash-floods in pehru area of anantnag
اننت ناگ کے پہروعلاقہ میں طوفانی بارش سے عام زندگی مفلوج
author img

By

Published : Jul 20, 2021, 10:07 AM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے اننت ناگ کے پہرو علاقے میں سیلابی صورتحال کی وجہ سے عام زندگی درہم برہم ہوگئی ہے۔ کل شام سے ہورہی بارش کی وجہ سے اننت ناگ کے کچھ علاقے زیر آب ہو گئے ہیں۔

اننت ناگ کے پہروعلاقہ میں طوفانی بارش سے عام زندگی مفلوج
flash floods in pehru area of anantnag

اننت ناگ کے پہروں علاقے میں بہنے والی ندی میں اچانک آبی سطح میں اضافہ ہوگیا اور دیکھتے ہی دیکھتے پورے گاؤں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی۔

لوگوں کے مطابق گاؤں میں ناکارہ ڈرینج سسٹم اور ناجائز تجاوزات کی وجہ سے معمولی بارش سے علاقے میں سیلابی صورتحال پیدا ہوجاتی ہے۔ جب کہ تیز آندھی اور موسلادھار بارش کی وجہ سے تباہی مچ گئی۔ تیز آندھیوں سے کئی رہائشی مکانات و تعمیرات کو نقصان پہنچا اور لوگ خوفزدہ ہوگئے تو وہیں پانی رہائشی مکانات میں داخل ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ: بجلی کرنٹ لگنے سے مزدور ہلاک

لوگوں کا الزام ہے کہ ان علاقوں میں ناقص ڈرینج سسٹم کا خمیازه اکثر و بیشتر عوام کو بھگتنا پڑتا ہے جب کہ فلڈ چینلز کی کمی کے باعث مشکلات میں اضافہ ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ: اسمگل کی جا رہی تعمیراتی لکڑی ضبط، اسمگلر فرار

لوگوں کا کہنا ہے کہ متعلقین اور سرکار کی نوٹس میں یہ مسائل لانے کے باوجود بھی تاحال یہ مسائل حل نہیں ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.