ETV Bharat / state

Leopard Attack in Anantnag: اننت ناگ میں تیندوے کے حملے میں پانچ سالہ بچی ہلاک - اننت ناگ کے گوپال پورہ میں تیندوا سے علاقے میں خوف و ہراس

ضلع اننت ناگ کے گوپال پورہ علاقے میں تیندوے کے حملے میں ایک پانچ سالہ بچی ہلاک ہو گئی۔ موت کی خبر پھیلتے ہی علاقے کے لوگوں نے محکمہ وائلڈ لائف کے خلاف زبردست ناراضگی کا اظہار کیا۔ Leopard Attack in Gopalpora Anantnag

تیندوے کے حملے میں پانچ سالہ بچی ہلاک
تیندوے کے حملے میں پانچ سالہ بچی ہلاک
author img

By

Published : Jul 2, 2022, 11:24 AM IST

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے گوپال پورہ علاقے میں گزشتہ شام ایک پانچ سالہ بچی تیندوے کے حملے میں ہلاک ہو گئی۔ جس کے بعد علاقے کے لوگوں میں خوف پیدا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق اننت ناگ کے گوپال پورہ خرد علاقے میں پچھلے کئی روز سے تیندوا گھوم رہا تھا جس کی اطلاع محکمہ وائلڈ لائف کو دی گئی تھی۔ Leopard killed Five Year Girl in Anantnag

تیندوے کو پکڑنے کے لیے علاقے میں جھال بچھایا گیا تاہم شام میں ایک تیندوا نمودار ہوا جس نے پانچ سال بچی کو اپنا شکار بنایا۔ بچی کی شناخت زبیدہ جان دختر غلام محی الدین چوپان کے طور پر ہوئی ہے۔ بچی اپنے صحن میں کھیل رہی تھی تبھی تیندوے نے زخمی کر دیا۔ اہل خانہ اور مقامی لوگوں نے بچی کو شدید زخمی حالت میں گورمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ میں داخل کیا جہاں ڈاکٹروں نے بچی کو مردہ قرار دے دیا۔ Five Year Girl Died in Leopard Attack in Anantnag

تیندوے کے حملے میں پانچ سالہ بچی ہلاک

یہ بھی پڑھیں: Leopard Attack in Baramulla: تیندوے کے حملے میں تین بچے ہلاک

موت کی خبر پھیلتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا اور محکمہ وائلڈ لائف کے خلاف زبردست ناراضگی کا اظہار کیا۔ علاقے کے لوگوں نے محکمہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تیندوے کو جلد از جلد پکڑا جائے تاکہ علاقے کے لوگ راحت کی سانس لے سکے۔ دوسری جانب پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کر لیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.