ETV Bharat / state

Tourists Injured In Pahalgam پہلگام سڑک حادثہ میں پانچ سیاحوں سمیت چھ زخمی - ایکسیڈینٹ نیوز کشمیر

اننت ناگ کے سیاحتی مقام پہلگام میں ایک سڑک حادثہ میں چھ افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو علاج ومعلاجہ کے لیے جی ایم سی اننت ناگ منتقل کیا گیا۔ زخمیوں میں پانچ سیاح بھی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 21, 2023, 4:44 PM IST

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے معروف سیاحتی مقام پہلگام علاقے میں جمعہ کی دوپہر ایک سڑک حادثے میں کم از کم چھ افراد زخمی ہوئے ہے۔ زخمیوں میں پانچ سیاح بھی شامل ہے۔ ایک سرکاری اہلکار نے ای ٹی وی بھارت کو جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ پہلگام میں یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب سیاحوں سے بھری ایک گاڑی اچانک پلٹ گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ گاڑی جس میں پانچ سیاح سوار تھے اچانک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر حادثہ کا شکار ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ میں پانچ سیاحوں سمیت چھ افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم مزید علاج و معالجہ کے لئے انہیں پہلگام سب ضلع ہسپتال سے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) اننت ناگ منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ زخمیوں کی شناخت سمتی برجیش پاٹل، برجیش پاٹل، ایم جے بلراج، سوروپ، شیلوک اشوک اور مقامی ڈرائیور عبدالرشید کے طور پر ہوئی ہے۔دوسری جانب پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں:Accident In Udhampur ادھمپور میں بس الٹنے سے متعدد افراد زخمی

واضح رہے کہ ملک بھر میں سڑک حادثات کی وجہ سے ہزاروں افراد اپنی قیمتی جانیں گنوارہے ہیں اور ہزاروں افراد سڑک حادثات میں شدید زخمی ہون کی وجہ سے معذوری کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔ سڑک حادثات کی اہم وجوہات میں لاپرواہی سے گاڑی چلانا، نشہ کی حالت میں گاڑی چلانا، انتہائی تیز رفتاری سے گاڑی چلانا وغیرہ شامل ہیں۔ متعلقہ محکمہ کی جانب سے آئے دن اس ضمن میں شعور بیداری مہم بھی چلائی جاتی ہے۔ ہائی ویز پر جگہ جگہ ڈرائیورنگ کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایات پر مبنی بورڈ لگائے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود سڑک حادثات میں کمی کے بجائے دن بہ دن اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.