جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے سے تعلق رکھنے والا 28 سالہ وسیم راجہ Waseem Raja From Shalgama Bijbehara نام کے نوجوان نے آن لائن فینٹسی کرکٹ پلیٹ فارم Dream 11 کے ذریعہ 2 کروڑ روپے جیتے، جس کی وجہ سے مزکورہ نوجوان راتوں رات کروڑ پتی بن گیا۔
شالگام بجبہاڑہ سے تعلق رکھنے والے وسیم راجہ نے بتایا کہ وہ ہفتے کی رات گہری نیند میں تھے، جب کچھ دوستوں نے انہیں فون کیا اور بتایا کہ وہ ڈریم 11 میں پہلے نمبر پر ہے، جس کے لیے انہوں نے تقریباً 2 کروڑ روپے جیتے ہیں۔ جیسے ہی یہ خبر پھیل گئی تو رشتہ داروں نے انہیں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دینا شروع کر دیا۔ جبکہ ڈریم الیون میں فاتح حاصل کرنے کی خبر جونہی گاؤں میں پھیلی تو گاؤں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ رشتہ داروں کے ساتھ ساتھ پڑوسی بھی ان کے گھر کا رخ کر رہے ہیں اور وسیم اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کر رہے ہیں، وسیم کے گھر میں اس وقت خوشیوں کا سماہ ہے۔ Kashmir Youth Becomes Overnight Millionaire
وسیم نے بتایا کہ میں گزشتہ دو سالوں سے آئی پی ایل میں خیالی ٹیمیں بنا کر اپنی قسمت آزما رہا تھا۔ جبکہ راتوں رات کروڑ پتی بننا ان کے لئے ایک خواب کی طرح ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیتے ہوئے پیسوں سے ہمیں غربت پر قابو پانے میں مدد ملے گی کیونکہ ہم مالیاتی لحاظ سے کافی پسماندہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری ماں کافی بیمار رہتی ہے، اور اب میں بنا کسی خوف کے ان پیسوں سے اپنی ماں کا علاج کرا سکتا ہوں۔ Kashmir Youth Becomes Overnight Millionaire
یہ بھی پڑھیں: یوٹیوبر جونا تھن ما کی 42 سکنڈ میں ڈیڑھ کروڑ زیادہ کی کمائی
وسیم کے والد کے مطابق انہیں کافی شوق تھا کہ ان کا بیٹا پڑھائی کرکے کسی اعلیٰ عہدے پر فائض ہو جائے، جس کے لئے انہوں نے کئی بار وسیم راجہ کو سمجھایا کہ وہ اس کھیل سے دور رہے، لیکن وسیم راجہ نے کسی کی ایک نہ سنی، ان کے والد کے مطابق وسیم راجہ کی ماں کافی بیمار رہتی ہے، جبکہ آج تک ان کا علاج کرنے میں کافی رقومات خرچ ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ اب یہ ان پیسوں سے اپنی ماں کا علاج اچھے سے کرا سکتا ہے۔ واضع رہے Dream11 ایک بھارتی خیالی کھیلوں کا پلیٹ فارم ہے، جو صارفین کو فنٹاسی کرکٹ، ہاکی، فٹ بال، کباڈی اور باسکٹ بال کھیلنے کی اجازت دیتا ہے۔ Dream 11 اپریل 2019 میں بھارت کی پہلی گیمنگ کمپنی بن گئی ہے۔ Kashmir Youth Becomes Overnight Millionaire