ETV Bharat / state

اننت ناگ میں آگ کی واردات میں کئی دکانیں خاکستر - Fire and emergency dept kashmir

Fire Incident in Kashmir اننت ناگ میں آگ لگنے کے ایک بھیانک حادثہ میں کئی دکانیں اور گودام خاکستر ہوگئیں۔ آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہ ہوسکا۔

fire-incident-in-anantnag,man shops Gutted
اننت ناگ میں آگ کی واردات میں کئی دکانیں خاکستر
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 21, 2023, 8:59 PM IST

اننت ناگ میں آگ کی واردات میں کئی دکانیں خاکستر

اننت ناگ: اننت ناگ میں آگ لگنے کے بھیانک حادثہ پیش آیا، جس کے سبب کئی دکانیں خاکستر ہوگئیں۔ضلع اننت ناگ کے کرالہ یار مٹن چوک علاقے میں جمعرات کی شام دیر گئے آتشزدگی کے ایک ہولناک واقعے میں متعدد دکانیں اور گودام خاکستر ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق شام دیر گئے اننت ناگ کے کرالہ یار مٹن چوک علاقے میں ایک گودام سے آگ اچانک ظاہر ہوئی جس نے کئی دکانوں کو اپنی زد میں لے لیا۔ آگ لگنے کی وجہ سے پورے علاقے میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ آگ لگنے کے فوراً بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروس، مقامی نوجوان اور جموں و کشمیر پولیس کےاہلکاروں نے آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی،تاہم خبر کے مطابق آگ کی زد میں آکر مذکورہ گودام میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا ساز و سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔

مزید پڑھیں:

آگ لگنے کی وجوہات کا پتا نہیں چل سکا۔ ادھر انتظامیہ کے اعلیٰ افسران و پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر موقع کا جائزہ لیا اور آگ کے متاثرین سے ان کی فریاد سن کر سرکار تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔ اس سلسلے میں پولیس نے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.