جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے لازبل علاقے میں ایک کمرشل بلڈنگ میں قائم جوتوں کی ایک دوکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس کے نتیجے میں اس کی اوپری منزل پر قائم کیبل نیٹ ورک کا دفتر بھی اسکی زد میں آگیا۔
تاہم مقامی لوگوں اور فائر بریگیڈ عملے کی بروقت کاروائی سے آگ کو مزید پھیلنے سے روکا گیا اور آگ پر فوری قابو پالیا گیا۔
ادھر پولیس نے اس ضمن میں معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے اور آتشزدگی کی وجوہات کے بارے میں پتہ لگایا جا رہا ہے۔