ETV Bharat / state

پانپور: سنٹرل کوآپریٹیو بینک برانچ میں ہولناک آتشزدگی - ایف آٸی آر درج

سنٹرل کوآپریٹیو بینک برانچ پانپور میں آتشزدگی کے ہولناک واقعہ کی وجہ سے لاکھوں روپے کی مالیت کا سامان راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ہے۔

سنٹرل کواپریٹیو بینک برانچ پانپور میں آگ کی ہولناک واردات

author img

By

Published : Feb 25, 2021, 3:31 PM IST

Updated : Feb 25, 2021, 5:45 PM IST

سنٹرل کوآپریٹیو بینک شاخ پانپور میں دورانِ شب اچانک آگ لگ گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے اس آگ نے بینک کی پوری عمارت کو اپنی زد میں لے لیا اور بینک میں موجود سازوسامان کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا۔

سنٹرل کوآپریٹیو بینک برانچ میں ہولناک آتشزدگی

بینک کی عمارت میں آگ لگنے کے فوراً بعد اگرچہ مقامی لوگوں اور فاٸر ایمرجنسی محکمہ کے جوانوں نے آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا، تاہم تب تک بینک میں موجود ساز و سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا تھا۔

آتشزدگی کے اس ہولناک واقعہ میں بینک کی شاخ میں موجود فرنیچر اور کیمپوٹر سسٹمس کے علاوہ دیگر کئی ساری مشینوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ بینک منیجر نے کہا کہ گراہکوں کو فکر کرنے کی کوٸی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ ان کے پاس گراہکوں کا سارا رکارڈ محفوظ ہے۔

پانپور پولیس نے اس سلسلے میں ایف آٸی آر درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Last Updated : Feb 25, 2021, 5:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.