ETV Bharat / state

کوکرناگ میں آتشزدگی، رہائشی مکان خاکستر - آتشزدگی کے سبب

آتشزدگی کے سبب مکان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کی املاک خاکستر ہو گئیں، تاہم اس سانحے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

کوکرناگ میں آتشزدگی، رہائشی مکان خاکستر
کوکرناگ میں آتشزدگی، رہائشی مکان خاکستر
author img

By

Published : Nov 2, 2021, 4:22 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ علاقے میں آتشزدگی کی وجہ سے رہائشی مکان کو نقصان پہنچا ہے۔

کوکرناگ میں آتشزدگی، رہائشی مکان خاکستر

نمائندے کے مطابق کوکرناگ کے تکیہ، ماگام علاقے کے رہائشی بلال احمد نجار ولد غلام محمد نجار کے رہائشی مکان سے اچانک آگ کے شعلے بلند ہوئے اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلوں نے مکان کی اوپری منزل کو اپنی زد میں لے لیا۔

محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سمیت مقامی رضاکاروں نے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا تاہم آتشزدگی کے سبب رہائشی مکان کی چھت کو شدید نقصان پہنچا۔

مقامی باشندوں کے مطابق مکان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کی املاک خاکستر ہو گئیں۔ تاہم اس سانحے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: اننت ناگ: بندروں کی بھرمار لوگوں کے لیے پریشانی کا باعث

مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے متاثرہ اہلخانہ کی امداد کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.