ETV Bharat / state

Fire Incident In Kokernag کوکرناگ میں شاپنگ کمپلیکس میں آتشزدگی - کوکرناگ اردو نیوز

کوکرناگ میں رات کے دوران شاپنگ کمپلیکس میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے پانچ دکانوں کو شدید طور پر نقصان پہنچا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 26, 2023, 9:27 AM IST

کوکرناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے وندیولگام میں 25 اور 26 مارچ کو درمیانی رات کے دوران آگ لگنے سے شاپنگ کمپلیکس کو شدید نقصان پہنچا۔ اطلاعات کے مطابق آگ ایک نانوائی کی دکان سے نمودار ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے مزید چار دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ حالانکہ علاقے میں آتشزدگی کی خبر پھیلتے ہی مقامی لوگوں نے آگ بجھانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اپنی کوششیں شروع کی، تاہم جب تک آگ پر قابو پایا جاتا، تب تک آگ نے پانچ دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ وہیں اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق وندیولگام علاقے میں ایک شاپنگ کمپلیکس کے اندر نانوائی کی دکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی، جس کے نتیجے میں کم از کم پانچ دکانوں کو شدید نقصان پہنچا، ادھر آگ پر قابو پانے کی غرض سے مقامی لوگوں اور ایف اینڈ ای ایس ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں کی بروقت کوششوں سے آگ پر قابو پا لیا گیا اور اسے مزید پھیلنے سے روکا گیا۔ وہیں ذرائع نے بتایا کہ شاپنگ کمپلیکس غلام حسن شیخ ولد عبدالغفار شیخ کا ہے، جو مذکورہ علاقے کا رہائشی بتایا جا رہا ہے، مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ وہ متاثرہ افراد کو مالی امداد فراہم کریں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کوکرناگ کے دندیپورہ نام کے علاقے میں قائم تاریخی دارالعلوم انوارالعلوم کے ہاسٹل کی عمارت میں آگ گئی تھی جس کی وجہ سے ہاسٹل کی عمارت پوری طرح جل کر خاکستر ہوگئی تھی تاہم اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : Fire in Anantnag قاضی گنڈ میں آتشزدگی، دکان جل کر خاکستر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.