ETV Bharat / state

Firdous Charitable Trust Foundation Day غیر سرکاری تنظیم فردوس چیرٹیبل ٹرسٹ نے اپنا یوم تاسیس منایا - ڈورو میں غیر سرکاری تنظیم فردوس چیرٹیبل

اننت ناگ کے ڈورو میں غیر سرکاری تنظیم فردوس چیرٹیبل ٹرسٹ نے اپنے یوم تاسیس کے موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا۔Firdous Charitable Trust Foundation Day

Firdous Charitable Trust Foundation Day
غیر سرکاری تنظیم فردوس چیرٹیبل ٹرسٹ نے اپنا یوم تاسیس منایا
author img

By

Published : Sep 17, 2022, 4:25 PM IST

اننت ناگ: جموں و کشمیر کے اننت ناگ میں غیر سرکاری تنظیم فردوس چیرٹیبل ٹرسٹ نے اپنا فاؤنڈیشن ڈے منایا۔ اس موقع پر فردوس چیرٹیبل ٹرسٹ نے ڈورو میں ایک تقریب کا اہتمام کیا، جس میں علاقہ سے تعلق رکھنے والے معزز شہریوں کے علاوہ سماج کے مختلف شعبوں سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ Firdous Charitable Trust Foundation Day

غیر سرکاری تنظیم فردوس چیرٹیبل ٹرسٹ نے اپنا یوم تاسیس منایا

اس موقع پر نعت خوانی کے علاوہ محفل مشاعرہ کا بھی انعقاد کیا گیا۔ ٹرسٹ کے چیئرمین شبیر فردوسی نے کہا کہ ٹرسٹ کا قیام کئی برس پہلے عمل میں لایا گیا تاکہ سماج کے غریب افراد کو مالی تعاون فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرسٹ نے چار سالہ دور اقتدار میں نمایاں خدمات انجام دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرسٹ موسم سرما میں قلیل فیس پر بچوں کو تعلیم فراہم کررہا ہے۔ اس کے علاوہ غریب بچیوں کو سلائی و دیگر کاموں کی تربیت فراہم کرتی ہے۔ وہیں اس موقع پر صدر مرکزی اوقاف کمیٹی ڈورو محمد ابراہیم کندرو کا کہنا تھا کہ ٹرسٹ کا کام قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرسٹ غریب کنبوں کی کفالت کرتی ہے، ساتھ ہی دیگر سماجی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے ۔واضح رہے کہ تقریب کے دوران متعدد مستحق افراد کے درمیان نقدی کے ساتھ ساتھ دیگر ضروری چیزیں تقسیم کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: Apni Party Observes 2nd Foundation: گاندر بل ٹاؤن ہال میں اپنی پارٹی نے اپنا دوسرا یوم تاسیس منایا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.