ETV Bharat / state

اننت ناگ میں دیلگام فُٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلہ کھیلا گیا - ای ٹی وی بھارت نیوز

دیلگام فُٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلہ ہفتہ کے روز کھیلا گیا۔ اس ٹورنامنٹ میں 8 ٹیموں نے شرکت کی ۔ فائنل مقابلے میں ڈیلگام اے نے اچھہ بل کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی ہے۔Dialgam Football Championship

final-of-dialgam-football-tournament-concluded-in-anantnag
اننت ناگ میں دیلگام فُٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلہ کھیلا گیا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 19, 2023, 8:21 PM IST

اننت ناگ میں دیلگام فُٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلہ کھیلا گیا

اننت ناگ: جموں وکشمیر کے نوجوانوں کو منشایات کے بدعت سے دور رکھنے کے لیے سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ فوج بھی کئی پروگرامز کا انعقاد کر رہی ہیں۔ فوج جموں و کشمیر میں مختلف ٹورنامنٹ کا انعقاد کر رہی ہے، تاکہ یہاں کے نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کیا جائے۔

وہی ضلع اننت ناگ کے دیلگام علاقے میں فوج کی 19 راشٹریہ رائفلز کی جانب سے دیلگام فُٹبال چیمپئن شپ کا فائنل ہفتہ کے روز کھیلا گیا۔ اس موقعہ پر شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود رہی اور کھیل سے لطف اندوز ہوئے۔ فائنل میچ دیلگام اے اور اچھہ بل کے درمیان کھیلا گیا۔ دیلگام اے نے تین ایک سے اچھہ بل کو ہرا کر ٹرافی اپنے نام کر دی۔

چیمپئن شپ میں علاقے کی آٹھ 8 ٹیموں نے شرکت کی۔ اس ٹورنامنٹ میں کُل 19 میچس کھیلے گئے۔ اس ٹورنامنٹ میں مقامی کھلاڑیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔

فوج نے فُٹبال ٹورنامنٹ کو دلچسپ بنانے اور تماشائیوں کو راغب کرنے کے لئے میچ کے دوران موسیقی کا بھی انتظام کیا گیا تھا، جس سے تماشائی مزید محظوظ ہوئے۔

اس موقع پر 19 راشٹریہ رائفلز کے میجر سمیر نے مہمان خصوصی کے طور شرکت کی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر میجر سمیر نے کہا کہ اس چیمپئن شپ کا مقصد یہ ہے کہ یہاں کے نوجوانوں کو کھیل کود کی طرف راغب کرنا ہے، تاکہ یہ نوجوان بری عادتوں سے دور رہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہاں کے نوجوان کو صحیح پلیٹ فارم مہا کیا جائے تو یقیناً یہ نوجوان اپنا اور اپنے ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہاں کے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہیں مگر انہیں صرف صیح پلیٹ فارم فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: آرڈر پر منگوائی فٹبال نے فرمان نثار کی زندگی ہی بدل دی

انہوں نے کہا کہ فوج ایسی کوششیں کر رہی ہے، تاکہ یہاں کے نوجوانوں کو صیح راستہ فراہم کیا جائے۔ وہیں مقامی کھلاڑیوں نے فوج کی اس کوشش کی کافی سراہنا کی اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرامز فوج جاری رکھے گا۔میچ کے اختتام کے بعد میجر سمیر نے بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.