کشمیر کےجنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے شترو لارنو علاقے میں ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ خاتون کی موت نالے میں پانی کی سطح بڑھ جانے سے ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق تیز بارشوں کے نتیجے میں مذکورہ علاقے میں بہہ رہے نالییوں میں پانی سطح بڑھ جانے کے باعث خاتون کی موت وقع ہوئی، ذرائع نے بتایا کہ تقریباً 40 سالہ خاتون کو شترو کے مقامی لوگوں نے نکالا، جبکہ بعد میں لوگوں نے خاتون کی لاش کو لارنو پولیس کے حوالے کیا۔ ہلاک شدہ خاتون کی شناخت سکینہ بیگم زوجہ نظیر احمد ایتو ساکینہ نار سنگر لارنو کے بطور ہوئی ہے۔
ذرائع سے موصول ہوا ہے کہ لارنو پولیس اس ضمن میں تفصیلات اکٹھا کر رہی ہے۔ ان کا مذید کہنا ہے کہ لاش نالے سے برآمد ہوئی ہے اور اس کی موت سیلاب کی وجہ سے ہوئی ہے یا کسی اور وجوہات کی وجہ سے اس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔