ETV Bharat / state

Farooq Abdullah Praises Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا، نفرت توڑو وطن جوڑو یاترا ہے، فاروق عبداللہ - فاروق عبداللہ فقیر قادر بب

ضلع اننت ناگ کے عیشمقام کے دورے کے دوران فاروق عبداللہ نے ’’ملک میں مذہب کے نام پر نفرت کی سیاست‘‘ کرنے والوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے بھارت جورو یاترا کی ستائش کی۔

بھارت جوڑو یاترا، نفرت توڑو وطن جوڑو یاترا ہے، فاروق عبداللہ

author img

By

Published : Jan 25, 2023, 6:46 PM IST

بھارت جوڑو یاترا، نفرت توڑو وطن جوڑو یاترا ہے، فاروق عبداللہ

اننت ناگ: نیشنل کانفرنس کے صدر اور ریاست جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے بدھ کو جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے عیشمقام علاقے کا دورہ کیا۔ انہوں نے حال ہی میں فوت ہوئے پیر فقیر بزرگ قادر صاحب عرف ’قادر بب‘ کے مُریدین اور اہل خانہ کے ساتھ تعزیت پرسی کی۔ اس موقع پر فقیر قادر صاحب کی مغفرت اور لواحقین کے صبر جمیل کے لئے دعائیں کی گئیں اور مرحوم کے حق میں فاتحہ پڑھا گیا۔ وہیں اس موقع پر خطیب اویس قادری کی صدارت میں فاروق عبداللہ کی دستار بندی بھی کی گئی۔ Farooq Abdullah Condoles Faqir Qadir Bab’s Kins

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے کہا کہ اپنے سیاسی مفادات کے لئے ملک میں نفرت، فرقہ پرستی کی سیاست کی جا رہی ہے، مذہب کے نام پر نفرتیں پھیلائی جا رہی ہیں، جو اس ملک کی بنیادوں کو ہلا رہی ہے، اور یہاں ملک کے آئین کے خلاف کام کیا جا رہا ہے۔ فاروق عبداللہ نے مزید کہا کہ ’’ملک کے کسی بھی کونے میں رہنے والے ہر رنگ و نسل ہر مذہب سے جڑے لوگ اس ملک کے باشندے ہیں، لیکن بد قسمتی سے یہاں اقتدار حاصل کرنے اور الیکشن جیتنے کے لئے نفرتوں کا ایک ماحول پیدا کیا جاتا ہے ایسا ماحول ملک کو بربادی کی طرف لے جائے گا۔‘‘

مزید پڑھیں: Kashmir Weather Affects Bharat Jodo Yatra موسم نے روکے راہل گاندھی کے قدم

بھارت جوڑو یاترا کے حوالہ سے فاروق عبداللہ نے کہا: ’’بھارت جوڑو یاترا کا مقصد یہی ہے کہ ان نفرتوں کی دیواروں کو ختم کیا جائے۔ اس یاترا کا اصل مقصد، نفرتیں توڑو وطن جوڑو ہے۔‘‘ فاروق عبد اللہ کے مطابق ’’اس (یاترا) سے ملک کے کونے کونے میں امن، یکجہتی اور آپسی بھائی چارے کا پیغام پھیلے گا۔ اس سے یہ پیغام عام ہو جاتا ہے کہ جب تک ہم ایک نہیں ہو جائیں گے ایک دوسرے کی بھلائی کے لئے نہیں سوچیں گے تب تک ہم اس ملک کو وہ ملک نہیں بنا سکتے ہیں جس کے لئے ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دی ہیں اور اس ملک کو انگریزوں کے ظلم و ستم اور جبر سے آزاد کیا ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.