ETV Bharat / state

سینچائی کے لیے پانی دستیاب نہ ہونے سے کسان پریشان - ندی نالوں میں پانی موجود ہے

جنوبی کشمیر میں کوکرناگ علاقے کے کسان سینچائی کے لیے معقول پانی دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے بے حد پریشان ہیں۔

سینچائی کے لیے معقول پانی دستیاب نہ ہونے سے کسان پریشان

author img

By

Published : Jun 12, 2020, 6:40 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں کوکرناگ علاقے سے تعلق رکھنے والے کسان کھیتوں اور باغات کو سیراب کرنے سے قاصر ہیں کیونکہ ان کے مطابق محکمہ آبپاشی سینچائی کے لیے ان کے علاقوں کو پانی فراہم کرنے میں ناکام ہو چکا ہے۔ ان علاقوں میں دمحال اور ہلر گاوں قابل ذکر ہے۔

مقامی کسانوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں پانی کی قلت نہیں ہیں، ’’یہاں کے ندی نالوں میں پانی موجود ہے لیکن اُسے کھیتوں تک پہنچانے میں محکمہ آپاشی کے ملازمین بری طرح سے ناکام ہو چکے ہیں۔‘‘

سینچائی کے لیے معقول پانی دستیاب نہ ہونے سے کسان پریشان

کسانوں کے مطابق بعض اوقات وہ ندی نالوں کا پانی اپنے کھیتوں کی اور موڑنے کے لیے مجبور ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے بعض اوقات تنازعات بپا ہوتے رہتے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کسانوں کا کہنا تھا کہ اب تک شالی کی پنیری کا کام اختتام ہوا ہوتا، لیکن پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کسانوں نے مزید کہا کہ اس ضمن میں انہوں نے کئی بار متعلقہ محکمہ کی توجہ اس جانب مبذول کرانے کی کوشش کی تاہم ابھی تک ان کے مسائل کا ازالہ نہیں ہو سکا جس کی وجہ سے کسانوں کی زمین ابھی تک سوکھی پڑی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.