ETV Bharat / state

بیٹے کی ہلاکت کے بعد خاندان مالی بحران کا شکار - بیٹے کی ہلاکت کے بعد خاندان مالی بحران کا شکار

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے رانیپورہ میں غریب گھرانے کا اکلوتا کمانے والا حادثے کا شکار ہوا تھا۔ جس کی موت کے بعد مذکورہ خاندان زبردست مشکلات میں مبتلا ہے۔

خاندان مالی بحران کا شکار
خاندان مالی بحران کا شکار
author img

By

Published : Jun 23, 2020, 7:10 PM IST

Updated : Jun 23, 2020, 11:02 PM IST

چند روز قبل رانی پورہ اننت ناگ میں ایک 17 سالہ لڑکے کی موت اس وقت ہوئی جب وہ جمعہ کی نماز ادا کرنے کے بعد اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ گرمی کی تپش کم کرنے کے لئے نہانے گیا اور نہانے کے دوران غرقآب ہو گیا۔ جس کی پہچان راحیل احمد فرزند نذیر احمد شیخ کے بطور ہوئی۔

خاندان مالی بحران کا شکار

راحیل نے چند سال قبل اپنی پڑھائی چھوڑ کر پیسے کمانے کے غرض سے ترخان (کارپنٹر) بننے کا کام سیکھ رہا تھا، کیونکہ وہ ایک بہت ہی غریب گھرانے سے تعلق رکھتا تھا۔ راحیل کے والد عارضی کنٹینجنٹ پے ورکر کی حیثیت سے کام کرتے ہیں، ان کی ماہانہ تنخواہ محض کچھ سو ہی ہے۔ راحیل کے دو چھوٹی بہنیں اور ایک چھوٹا بھائی ہے، جن کی پرورش راحیل کے والد کے لئے محال بن گئی تھی کیونکہ وہ جسمانی طور پر معذور بھی ہیں۔ آج کے اس مہنگائی کے دور میں محض کچھ سو روپیوں پر کیسے کوئی گھر چلا سکتا ہے۔ اسی وجہ سے ذمہ داری راحیل کے کندھوں پر آگئی تھی، اور اب وہی گھر کا واحد کمانے والا نوجوان تھا۔ اسکول سے آٹھویں جماعت تک کی تعلیم حاصل کر کے والد کا ہاتھ بٹانے کے لئے بیچ میں ہی تعلیم چھوڑ دی تھی اور کام کرنے لگ گیا تھا، تاکہ گھر کا چولہا جل سکے۔

راحیل کی اچانک موت سے سارے گھر والے گہرے صدمے میں ہیں اور اس کے ماں باپ کی پوری دنیا ہی اجڑ گئی۔ بچپن سے لے کر اب تک ماں نے خوابوں کا بڑا ذخیرہ جمع کیا تھا اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ماں کے خوابوں کو پورا ہونے کی ایک امید نظر آ رہی تھی یقیناً ماں کے خواب پورا کرنے کے لئے بیٹے نے بھی ٹھان لی تھی اور ماں کے افسردہ چہرے ماتھے کی جھریاں ہٹانے کے لئے بیٹے کے دل میں بھی کئی خواب تھے، لیکن والدین کے لیے سب سے بڑی مصیبت کی کھڑی اپنے بچے کا جنازہ اٹھتے ہوئے دیکھنا ہوتی ہے اور ماں کے لیے سب سے برداشت آزما وقت بھی یہی ہوتا ہے، لیکن راحیل کی موت سے ماں کے کمر کو خمیدہ ہونے میں بیٹے کی موت ایک اہم رول ادا کر رہی ہے۔ کربناک، المناک، ازیت ناک آزمائش سے ماں کا افسردہ چہرہ اپنے بیٹے کی موت کے غم کا داستان الم خود ہی بیان کر رہی ہے۔

اب وہاں کے مقامی لوگ محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام اور ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ سے راحیل کے والد نذیر احمد کی محکمے میں مستقل کرنے کی درخواست کررہے ہیں کیونکہ ان کے گھر کا اکلوتا سہارا موت کی آغوش میں چلا گیا اور نذیر احمد کے لئے گھر چلانا اور باقی بچوں کی پرورش کرنا بہت مشکل ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ نذیر احمد شیخ گزشتہ 25 سال سے محکمہ تعلیم میں بحثیت عارضی کنٹینجنٹ پے ورکر کام کر رہے ہیں، اب ان کے گھر میں تبھی چولہا جل سکتا ہے جب محکمے میں ان کی مستقل ملازمت کو یقینی بنایا جائے۔

شانگس حلقے کے سابق ایم ایل اے (کانگریس) گلزار احمد وانی نے بھی راحیل احمد کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے گورنر انتظامیہ سے گزارش کی کہ مذکورہ کنبے کو مالی مدد کے ساتھ ساتھ نذیر احمد کو کام کر رہے محکمے میں مستقل کیا جائے تاکہ انہیں کم از کم مالی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Last Updated : Jun 23, 2020, 11:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.