ETV Bharat / state

اننت ناگ: 'اپنی پارٹی' کے ضلع صدرعبدالرحیم راتھر کے ساتھ خصوصی گفتگو

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں جاری ڈی ڈی سی انتخابات کے دوران اپنی پارٹی کے امیدوار انیس الاسلام پرنا معلوم بندوق برداروں نے گولیاں چلائیں، انہیں علاج و معالجہ کے لئے ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

author img

By

Published : Dec 4, 2020, 9:35 PM IST

Apni Party candidate
اننت ناگ: 'اپنی پارٹی' کے ضلع صدرعبدالرحیم راتھر کے ساتھ خصوصی گفتگو

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں جاری انتخابات کے دوران اپنی پارٹی کے ضلع صدر اننت ناگ عبد الرحیم راتھر نے امیدوار انیس الاسلام پر ہوئے حملہ کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ انیس ایک نوجوان امیدوار ہیں جو لوگوں کی فلاح و بہبود اور علاقہ کی تعمیرو ترقی کی خاطر انتخابی میدان میں ہیں۔ ایسے میں ان پر حملہ ہونا بڑی بدقسمتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ' یہ ایک بزدلانہ حرکت ہے اور اس طرح کے حملوں سے ان کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔ راتھر نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ امیدواروں کو سکیورٹی فراہم کی جائے، تاکہ آئندہ اس طرح کسی امیدوار کی جان خطرے میں نہ پڑ جائے۔

انہوں نے گپکار ڈکلیریشن میں شامل پارٹیوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے کرسی حاصل کرنے کے لئے ریاست میں ہمیشہ دھوکہ کی سیاست کی ہے اور اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرنے میں مست رہے ہیں۔

جبکہ یہاں کی تعمیرو ترقی امن اور خوشحالی کو نظر انداز کیا گیا۔ راتھر نے کہا کہ اپنی پارٹی کو اسی مقصد سے وجود میں لایا گیا تاکہ ہم حقیقی طور پر یہاں کے عوام کی نمائندگی کرسکیں اور ریاست کو تعمیرو ترقی کی جانب گامزن کر سکیں۔

مزید پرھیں:

گاندربل: بی جے پی امیدوار سے خاص بات چیت

واضح رہے کہ اپنی پارٹی کے امیدوار انیس الاسلام پر جعمہ کی دوپہر نامعلوم بندوق برداروں نے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ ساگم علاقہ میں گولیاں چلائیں جس دوران ان کی ٹانگ اور ہاتھ میں گولیاں لگیں۔ انہیں علاج و معالجہ کے لئے ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.