ETV Bharat / state

G A Khatana on JK Assembly Election: بی جے پی کا جمہوریت پر پورا یقین، جموں کشمیر میں انتخابات ہونے چاہیے، کھٹانہ - غلام علی کھٹانہ جموں و کشمیر انتخابات

’’بی جے پی نے جموں کشمیر میں حالات سازگار بنائے، اب انتخابات کرانے میں کوئی حرج نہیں، بی جے پی انتخابات کے لیے پوری طرح سے تیار ہے۔‘‘ ان باتوں کا اظہار راجیہ سبھا ممبر غلام علی کھٹانہ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔

G A Khatana on JK Assembly Election
G A Khatana on JK Assembly Election
author img

By

Published : Jun 7, 2023, 6:09 PM IST

Updated : Jun 7, 2023, 6:40 PM IST

بی جے پی کا جمہوریت پر پورا یقین، جموں کشمیر میں انتخابات ہونے چاہیے، کھٹانہ

اننت ناگ (جموں و کشمیر) : بی جے پی کے رکن پارلیمان غلام علی کھٹانہ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران کہا کہ ‘‘بی جے پی کا گزشتہ 9 برسوں کا یہ تجزیہ رہا ہے کہ ملک کے کونے کونے اور ہر طبقہ کی فلاح و بہبود کے لئے سرعت سے کام کیا جائے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ عوام، خاص کر غریب طبقات سے وابستہ لوگوں کے لئے مرکزی فلاحی اسکیمیں زمینی سطح پر لاگو کی گئی ہیں جن سے عوام برابر مستفیض ہو رہی ہے۔ کھٹانہ نے دعویٰ کیا کہ ’’بھارتیہ جنتا پارٹی کا منشور ہی ملک کو غربت سے پاک کرناہے۔ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو آگے بڑھانا، انہیں روزگار کے مواقع فراہم کرنا بی جے پی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اسلئے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بی جے پی سرکار نے گورننس کے ہر شعبہ میں سرعت سے تبدیلیاں لائی ہیں جو زمین پر نمایاں ہیں۔‘‘

کھٹانہ نے مزید کہا کہ ’’بی جے پی کے دور اقتدار میں کروڑوں غریبوں کو مفت راشن فراہم کیا جا رہا ہے۔ اُجولا اسکیم کے تحت پسماندہ خاندانوں میں مفت رسوئی گیس مہیا کی گیا جس سے غریب خواتین کو چولہے اور دھویں کی دقت سے چھٹکارا حاصل ہوا، وہیں حکومت کی جانب سے عوام کو طبی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے گولڈن کارڈ سروس، جن آشودی کے تحت قلیل قیمتوں پر ادویات کی فراہمی کو ممکن بنایا گیا، جس سے کروڑوں لوگ طبی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد وادی میں ٹورزم سیکٹر کو فروغ ملا ہے، سیاحوں کی آمد میں رکارڈ توڑ اضافہ دیکھا جا رہا ہے جس سے روزگار کے وسائل میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: Omar Abdullah on Kashmir Situation جی ٹونٹی کشمیر کے ناسازگار حالات پر پردہ پوشی کی کوشش، عمر عبداللہ

راجیہ سبھا ممبر نے مزید کہا کہ بی جے پی ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر کی مجموعی ترقی کی ضامن ہے اور مجموعی طور پر بی جے پی اپنے منشور پر کھرا اتر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے گزشتہ نو برسوں میں ملک کی مجموعی ترقی کے لیے تندہی سے کام کیا ہے جبکہ خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے حوالہ سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا: ’’بی جے پی ایک جمہوری پارٹی ہے، اور جمہوریت پر صد فیصد یقین رکھتی ہے۔ بی جے پی ہمیشہ ہی الیکشن کے لیے تیار رہتی ہے اور حد بندی کے بعد جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد ہونے چاہئے تاہم یہ الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار میں ہے۔‘‘

Last Updated : Jun 7, 2023, 6:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.