ETV Bharat / state

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے ساتھ مار پیٹ - مار پیٹ

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے لیور سریگفارہ علاقے میں پولیس نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سمیت 3 صحافیوں کے ساتھ مبینہ طور پر مار پیٹ کی۔

ای ٹی ی بھارت کے نمائندے کے ساتھ مبینہ مار پیٹ

author img

By

Published : Dec 10, 2020, 11:30 AM IST

Updated : Dec 10, 2020, 3:50 PM IST

جموں و کشمیر میں جاری ڈی ڈی سی انتخابات کے پانچویں مرحلے کے تحت آج ووٹ ڈالے گئے۔

اطلاعات کے مطابق جنوبی ضلع اننت ناگ میں پولنگ کوریج کے دوران پولیس نے تین صحافیوں کے ساتھ مبینہ طور پر مار پیٹ کی اور انہیں حراست میں لے کر سریگفارہ میں نظربند کر دیا۔ اس دوران جنید نامی ایک صحافی بے ہوش ہو گئے جس کے بعد پولیس نے انہیں ہسپتال منتقل کیا۔

ای ٹی ی بھارت کے نمائندے کے ساتھ مار پیٹ

اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت نے ایس ایس پی اننت ناگ سندیپ چودھری اور ضلع ترقیاتی کمشنر کے کے سدھا سے رابطہ کرنے کی کوشش کی۔ تاہم انہوں نے ہمارے فون کا کوئی جواب نہیں دیا۔

جوں ہی ضلع انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ کا کوئی ردعمل ظاہر ہوگا یہ خبر اپڈیٹ کی جائے گی۔

اس واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ وہ حقائق کا پتہ لگائیں گے اور انہوں نے کارروائی کا بھی یقین دلایا ہے۔

کشمیر پریس کلب نے صحافی کے ساتھ ہوئی مار پیٹ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کا رونما ہونا افسوسناک ہے۔

ڈی ڈی سی انتخابات کی رپورٹنگ کر رہے صحافیوں کے ساتھ پولیس کی جانب سے مار پیٹ کے معاملے کی جموں و کشمیر پریس کلب نے مذمت کرتے ہوئے خاطی پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

صحافی سابق پریس کلب کے صدر سہیل کاظمی نے صحافیوں کی پٹائی پر سخت رد عمل کا اظہار کیا

نیشنل کانفرنس نے اس واقعہ کی مذمت کی ہے، پارٹی کے ترجمان عمران نبی ڈار نے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا کہ 'یہ قابل مذمت اور خطرناک واقعہ ہے، پولیس سمیت جس نے بھی صحافیوں کو زدوکوب کیا یا ان کے ساتھ مارپیٹ کی ہے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔'

انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ 'نئے کشمیر میں اس طرح کے واقعات پیش آنا افسوسناک ہے۔ ہم زخمی صحافیوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔'

نامور صحافی و پریس کلب کے سابق صدر سہیل کاظمی نے صحافیوں کی پٹائی پر سخت رد عمل کا اظہار کیا۔

Last Updated : Dec 10, 2020, 3:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.