ETV Bharat / state

وائلو اننت ناگ انکاؤنٹر میں تین عسکریت پسند ہلاک

پولیس نے ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کی شناخت الیاس احمد ڈار عرف سمیر ساکنہ دنوتھ پورہ کوکرناگ، عبید شفع عرف عبداللہ ساکنہ بٹہ مالو سرینگر اور عاقب احمد عرف ساحل ساکنہ کھانڈے پورہ کولگام کے طور کی ہے۔

وائلو اننت ناگ میں انکاؤنٹر شروع
وائلو اننت ناگ میں انکاؤنٹر شروع
author img

By

Published : May 11, 2021, 7:08 AM IST

Updated : May 11, 2021, 2:19 PM IST

جنوبی ضلع اننت ناگ کے علاقہ وائلو کوکرناگ علاقہ میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم شروع ہو گیا ہے جس میں تین عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔

جموں و کشمیر پولیس نے ٹویٹر پر ہلاکتوں کی تصدیق کی۔

انہوں نے ٹویٹ میں لکھا: 'جموں و کشمیر کے وائلو کوکرناگ علاقہ میں پیش آئے تصادم میں تین عسکریت پسند ہلاک کئے گئے ہیں۔ تلاشی مہم جاری ہے۔'

وائلو اننت ناگ انکاؤنٹر میں تین عسکریت پسند ہلاک

پولیس نے انکاؤنٹر کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کی شناخت الیاس احمد ڈار عرفسمیر ساکنہ دنوتھ پورہ کوکرناگ، عبید شفع عمر عبداللہ ساکنہ بٹہ مالو سرینگر اور عاقب احمد عرف ساحل ساکنہ کھانڈے پورہ کولگام کے طور کی ہے۔

پولیس کے مطابق تینوں کا تعلق لشکر طیبہ عسکری تنظیم سے تھا۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ عبید شفع عسکریت پسند آری باغ نوگام سرینگر میں کنسٹبل رمیز احمد کی ہلاکت میں ملوث تھا۔

پولیس نے انکاؤنٹر کے مقام سے ایک اے کے 47 لائفل، دو پستول بھی برامد کئے ہیں۔

اس سے قبل فوج کی 19 آر آر، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس نے وائلو علاقہ میں تلاشی مہم شروع کی تھی جو بلآخر مسلح تصام میں تبدیل ہوئی۔

پولیس بیان کے مطابق عسکریت پسندوں کو ہتھیار ڈالنے کی پیش کش کی گئی تھی تاہم انہوں نے اسے ٹھکرا دیا اور فوج پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

طرفین کے درمیان فائرنگ کے نتیجہ میں تین عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔

Last Updated : May 11, 2021, 2:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.