ETV Bharat / state

Fifth Day of Anantnag Encounter اننت ناگ کے گڈول کوکر ناگ میں پانچویں روز بھی تصادم جاری - اننت ناگ میں تصادم جاری

جموں و کشمیر کے اننت ناگ میں پانچویں روز بھی تصادم جاری ہے، جس سے علاقے میں کافی خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ فورسز کے اعلی افسران اس آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ Gudol kokernag Encounter in Kashmir

اننت ناگ کے گڈول کوکر ناگ میں پانچویں روز بھی تصادم جاری
Etv Bharatاننت ناگ کے گڈول کوکر ناگ میں پانچویں روز بھی تصادم جاری
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 17, 2023, 11:25 AM IST

Updated : Sep 17, 2023, 12:33 PM IST

اننت ناگ کے گڈول کوکر ناگ میں پانچویں روز بھی تصادم جاری

اننت ناگ: جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ کے گنڈول کوکرناگ کے جنگلی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان پانچویں دن بھی مسلسل تصادم جاری ہے۔ طرفین کے درمیان شدید فائرنگ اور بموں کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں۔ علاقے کے تمام اسکولوں کو پہلے سے ہی بند کر دیا گیا ہے، وہیں آبادی کے لوگ بھی محفوظ مقامات پر چلے گئے ہیں۔

علاقے میں کافی خوف و ہراس کا ماحول ہیں۔ فورسز کے اعلی افسران اس آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ بدھ کے روز کوکرناگ کے گڈول علاقہ میں، سکیورٹی فورسز کو عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع ملی تھی۔

فوج کی 19راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس نے مشترکہ طور پر کوکرناگ کے جنگلاتی علاقہ گڈول میں سرچ آپریشن شروع کیا تھا، تاہم علاقہ میں چھپے عسکریت پسندوں نے سرچ پارٹی پر اچانک حملہ کر دیا تھا، جس کے نتیجے میں 9راشٹریہ رائفلز کے کرنل منپریت سنگھ اور میجر آشیش دوچک اور جموں و کشمیر پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہمایون بٹ ہلاک ہو گئے۔

مزید پڑھیں: Anantnag Encounter پنچکولہ کے رہنے والے کرنل منپریت سنگھ کی ہلاکت پر اُن کے آبائی گاؤں میں سوگ

جبکہ جمعہ کو ایک اور سیکورٹی اہلکار زخمی ہوا تھا، جو ہاسپٹل میں زیر علاج تھا، آج اس کی بھی موت واقع ہو گئی۔ اس اہلکار ک موت کے وجہ سے تصادم میں ہلاک ہونے والے فورسز اہلکاروں کی تعداد چار تک پہنچ گئی۔

Last Updated : Sep 17, 2023, 12:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.