ETV Bharat / state

اننت ناگ: سریگفوارہ انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک

author img

By

Published : Feb 24, 2021, 10:53 AM IST

Updated : Feb 24, 2021, 3:23 PM IST

عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس اور آرمی نے علاقہ میں مشترکہ طور پر تلاشی کاروائی شروع کی تھی۔

Encoاننت ناگ: سریگفوارہ انکاؤنٹر میں چار عسکریت پسند ہلاکunter
Encounterاننت ناگ: سریگفوارہ انکاؤنٹر میں چار عسکریت پسند ہلاک

جموں وکشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سریگفوارہ کے جنگلاتی علاقہ شال گل میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم میں دو عسکریت پسندوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

اننت ناگ: سریگفوارہ انکاؤنٹر میں چار عسکریت پسند ہلاک

ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر جموں و کشمیر پولیس اور فوج نے مشترکہ طور پر علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کاروائی شروع کر دی۔ اس دوران چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے بعد تصادم شروع ہوا۔ تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔

ادھر کشمیر زون پولیس نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا کہ 'انکاؤنٹر میں دو عسکریت ہسند ہلاک ہو گئے ہیں، جن کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔ انکاؤنٹر جاری ہے۔'

قبل ازیں پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ علاقہ میں چار عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے، تاہم پولیس نے فوری طور پر اس ٹویٹ کو ڈلیٹ کر دیا۔

انکاؤنٹر میں چار عسکریت پسند ہلاک

ذرائع نے بتایا کہ انکاؤنٹر شروع ہوتے ہی علاقہ میں انٹرنیٹ خدمات کو فی الحال بند کر دیا گیا ہے۔ علاقہ کی طرف جانے والے سبھی داخلی و خارجی راستوں کو بند کر دیا گیا ہے۔

Last Updated : Feb 24, 2021, 3:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.