ETV Bharat / state

اننت ناگ کے ٹنگپاوا میں بجلی ٹرانسفارمر خراب ہونے سے لوگ پریشان - jammu kashmir

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ٹنگپاوا میں بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اننت ناگ کے ٹنگپاوا میں بجلی ٹرانسفارمر خراب ہونے سے لوگ پریشان

author img

By

Published : Jul 15, 2020, 4:58 PM IST

تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈکواٹر کوکرناگ سے محض 4 کلو میٹر کی دوری پر واقع ٹنگپاوا علاقہ کے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ علاقے میں بجلی ٹرانسفارمر ایک مہینے میں کم سے کم دو دو بار خراب ہوجاتا ہے۔ جس کی وجہ سے انہیں گھپ اندھیرے میں رہنا پڑتا ہے۔ لوگوں کے مطابق بجلی میسر نہ ہونے کے سبب ان کے بچوں تعلیم متاثر ہوئی ہے۔

اننت ناگ کے ٹنگپاوا میں بجلی ٹرانسفارمر خراب ہونے سے لوگ پریشان

مقامی لوگوں کے مطابق علاقہ کی کثیر آبادی کو محکمہ بجلی کی جانب سے کئی سال قبل محض 100 کلو واٹ کا ٹرانسفارمر مختص کیا گیا ہے جس پر تقریباً 95 کھمبے مشتمل ہیں۔ جنہیں ٹرانسفارمر کے بار بار خراب ہونے کی وجہ سے اکثر بیشتر بجلی سے محروم رہنا پڑتا ہے۔

اگرچہ ٹنگپاوا کے لوگوں نے کئی بار یہ معاملہ محکمہ پی ڈی ڈی کی نوٹس میں لایا۔ تاہم ابھی تک مذکورہ محکمہ نے علاقہ کے لوگوں کی فریاد کو نظرانداز کیا۔

مقامی لوگوں نے تحصیل انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ان کو بجلی کا ایک 250 واٹ ٹرانسفارمر واگذار کیا جائے۔ تاکہ مستقبل میں انہیں بجلی سے محروم نہ ہونا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.