اننت ناگ: ضلع اننت ناگ کے بلال کالونی، کے پی روڈ پر ایک تیز رفتار بائک سوار نے 73 سالہ معمر شخص کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے وہ شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے زخمی شخص کو جی ایم سی اننت ناگ منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
مہلوک کی شناخت بلال کالونی کے رہنے والے گل محمد کے طور پر ہوئی ہے ،گل محمد اپنے گھر کے باہر سڑک پر چل رہے تھے، اس وقت تیز رفتار موٹر سائیکل کی زد میں آگئے۔ وہیں موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں معاملہ درج کرکے مفرور بائیک سوار کی تلاش شروع کر دی ہے۔