ETV Bharat / state

Lambardars Dismissed in Anantnag: اننت ناگ میں سات لمبردار اورچوکیدار برطرف - Occupancy of government lands IN ANNATNAG

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے اننت ناگ اور بجبہاڑہ تحصیلوں کے 7 لمبرداروں اور 1 چوکیدار کو مبینہ طور سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضہ میں ملوث پائے جانے پر فوری طور پر برطرف کرنے کا حکم دیا۔ Lambardars Dismissed in Anantnag

eight-lambardars-and-chowkidars-dismissed-in-anantnag-bijbehara
اننت ناگ میں سات لمبرداروں سمیت ایک چوکیدار برطرف
author img

By

Published : Apr 23, 2022, 7:22 PM IST

Updated : Apr 25, 2022, 11:56 AM IST

اننت ناگ: ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ، ڈاکٹر پیوش سنگلا نے اننت ناگ اور بجبہاڑہ تحصیلوں کے 7 لمبرداروں اور 1 چوکیدار کو مبینہ طور سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضہ میں ملوث پائے جانے پر فوری طور پر برطرف کرنے کا حکم دیا Lambardars Dismissed in Anantnag ہے۔ ڈاکٹر سنگلا نے کہا کہ مذکورہ لمبرداروں اور چوکیداروں کی جانب سے سرکاری اراضی پر قبضے کی اطلاعات موصول ہوئی تھی، جس کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی کارروائی شروع کر دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ سرکار سے منسلک اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے میں ناکام رہتے ہیں اور جن کے اقدامات مفاد عامہ کے خلاف ہیں ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔جاری کردہ حکم نامے کے مطابق، مذکورہ لمبردار چوکیدار سرکاری کہچرائی اراضی کی حفاظت کے بجائے خود زمین پر غیر قانونی قبضے میں ملوث پائے گئے ہیں جس سے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ڈویژنل کمشنر کشمیر نے ایسے لمبرداروں اور چوکیداروں کو برخاست کرنے کی ہدایت جاری کی تھی جو سرکاری اراضی پر قبضے میں ملوث پائے گئے تھے۔متعلقہ تحصیلداروں کو اس سلسلے میں معقول کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔۔

Last Updated : Apr 25, 2022, 11:56 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.