ETV Bharat / state

اننت ناگ میں منشیات فروش گرفتار - منشیات خلاف جنگ

Drug Peddler Arrested اننت ناگ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو 7 گرام براؤن شوگر کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔

drug-peddler-arrested-in-anantnag-bus-stand
اننت ناگ میں منشیات فروش گرفتار
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 9, 2024, 8:43 PM IST

اننت ناگ: ضلع پولیس اننت ناگ نے سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے اپنی غیر متزلزل کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے۔ منشیات فروش کے قبضے سے تقریباً 07 گرام براؤن شوگر برآمد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس چوکی جنرل بس اسٹینڈ سے پولیس پارٹی نے ایف ایم گلی اننت ناگ کے قریب ناکہ قائم کیا۔ناکہ پر تلاشی کارروائی کے دوران مدثر احمد میر ولد عبدالمجید میر ساکن ہرپورہ بٹنگو اننت ناگ کے قبضے سے تقریباً 07 گرام براؤن شوگر برآمد کی گئی۔ پولیس نے مذکوہ شخص کو موقع پر ہی گرفتار کیا اور ان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔
پولیس نے کمیونٹی ممبران سے درخواست ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں کے بارے میں کسی بھی معلومات کے بارے میں پولیس کو آگاہ کریں ۔ منشیات فروشی میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ تاکہ سماج کو منشیات سے پاک کیا جائے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ پولیس نے آج شمالی کشمیر کے مختلف علاقوں میں ناکہ چیکنگ کے دوران سات منشیات فروشوں کو دھر دبوچ کر ان کے قبضے سے ممنوع نشیلی اشیاء برآمد کرکے ضبط کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.