ETV Bharat / state

سیر ہمدان میں ڈرگ ڈی ایڈیکشن سینٹر قائم کیا جائے:سیر ویلفئر کمیٹی - منشیات کے خلاف کارروائی

سیر ویلفئر کمیٹی نے انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے عادی نوجوانوں کو منشیات کی لت سے آزاد کرانے کے لئے سیر ہمدان میں ڈرگ ڈی ایڈیکشن سینٹر قائم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے میں پولیس کو اپنا بھرپور تعاون فراہم کرے گی۔

Drug de-addiction center should be established in Sir Hamdan: Seer Welfare Committee
سیر ویلفئر کمیٹی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 12, 2024, 8:43 PM IST

سیر ہمدان میں ڈرگ ڈی ایڈیکشن سینٹر قائم کیا جائے:سیر ویلفئر کمیٹی

اننت ناگ: سیر ویلفئر کمیٹی کی جانب سے ضلع اننت ناگ کے سیر ہمدان میں حالیہ دنوں مذکورہ علاقہ میں ایک رہائشی مکان سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرنے کے تناظر میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

پریس کانفرنس کے دوران ویلفئر کمیٹی کے ترجمان آزاد احمد شاہ نے سماج سے منشیات کی بدعت کو ختم کرنے کے لئے پولیس کی کوششوں کو سراہا۔انہوں نے چند روز قبل سیر ہمدان علاقہ میں شراب اور چرس کو ضبط کرنے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ سیر ہمدان کے لوگ خاص کر نوجوان باشعور اور مذہب کے پابند ہیں، تاہم سماج میں موجود چند خود غرض لوگوں کی وجہ سے علاقہ کا نام بدنام ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیر ہمدان کی با شعور اور ذی عزت عوام سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے میں پولیس کو اپنا بھرپور تعاون فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ منشیات ایک ایسی لعنت ہے جسے مذہب میں بھی مکمل پابندی ہے، اس کا کاروبار کرنے والا سب سے بڑا گناہ گار ہے ،جو پیسے کمانے کی لالچ میں نئی نسل کو تباہ اور سماج کو کھوکھلا کر دیتا ہے،لہذا پولیس کو منشیات فروشوں کے خلاف مزید شکنجا کسنے کی ضرورت ہے،جس میں سیر ہمدان کی عوام ان کا بھرپور ساتھ دے گی۔ انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے عادی نوجوانوں کو منشیات کی لت سے آزاد کرانے کے لئے سیر ہمدان میں ڈرگ ڈی ایڈیکشن سینٹرقائم کیا جائے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.