اس موقع پر مقررین نے نوجوان پر زور دیتے ہوئے کہا کو وہ نشہ آور شے لت سے دور رہے اور ان نوجوانوں کو جنہیں نشہ کی لت لگ گئی، چاہتے کہ وہ سامنے آئے تاکہ انکی اچھی طرح سے کوسلنگ کی جائے اور انکو معقول اعلاج معالجہ فراہم کیا جائے۔
اس موقع پر ڈی سی اننت ناگ کے کے سدا نے کہا اس وقت ضلع میں بہت سارے ایسے نوجوان ہیں جو مختلف نشہ آور چیزوں کا استعمال کرتے ہیں اور جن کی تعداد میں ائے روز اضافہ ہو رہا ہے۔
ڈی سی نے والدین سےگزارش کی کہ اپنے بچوں کا خاص خیال رکھا کریں اور ضلع کو نشہ فری بنانے میں اپنا تعاون فراہم کریں۔
وہی ڈپٹی انسپکٹر پولیس برہان الدین نے اننت ناگ کے عوام تعاون کی اپیل کرتے ہوئے گذارش کی ہم اس مہم کو عوام کے مدد سے کامیاب بنا سکتے ہیں اگر کئی پر بھی اس کا کاروبار ہو رہا ہے تو از راہ انسانیت پولیس کو مطلع کریں.