ETV Bharat / state

'پیکیج کے بہانے ہمارے ساتھ مذاق کیا گیا'

اننت ناگ میں سومو ڈرائیورس ایسوسی ایشن نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ 'اگر حکومت کے پاس خصوصی پیکیج فراہم کرنے کی گنجائش نہیں ہے تو ٹرانسپورٹ سرگرمیوں کو شروع کرنے کی اجازت دی جائے۔'

اننت ناگ میں سومو ڈرائیورس ایسوسی ایشن کا احتجاج

author img

By

Published : Jun 17, 2020, 7:17 PM IST

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ڈرائیورس ایسوسی ایشن کے صدر عابد علی دین نے کہا کہ 'گزشتہ کئی ماہ سے ٹرانسپورٹ سرگرمیاں مسلسل بند رہنے سے اس پیشہ سے وابستہ افراد فاقہ کشی کا شکار ہوئے ہیں۔'

اننت ناگ میں سومو ڈرائیورس ایسوسی ایشن کا احتجاج

انہوں نے کہا کہ روزگار ٹھپ ہونے کی وجہ سے وہ اپنے بچوں کی فیس ادا کرنے سے قاصر ہیں۔ وہیں گاڑیوں کی مرمت بینک کی قسط بھرنے کی استطاعت نہیں رکھتے ہیں جس کے سبب وہ ذہنی کوفت کا شکار ہوئے ہیں۔

ڈرائیورس کا کہنا ہے کہ اگرچہ حکومت کی جانب سے باقی دیگر پیشہ سے جڑی سرگرمیاں کچھ شرائط کے تحت بحال کرنے کی اجازت دی گئی۔ تاہم ٹرانسپورٹ کے پیشہ کو نظر انداز کیا گیا۔ جب حکومت نے سرکاری ٹرانسپورٹ کی بحالی کا بھی حکمنامہ جاری کیا ہے تو نجی مسافر ٹرانسپورٹ کو بحال کرنے کی اجازت کیوں نہیں دی جا رہی ہے؟۔

ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ حکومت کو تعاون فراہم کیا ہے۔ اس کے باوجود حکومت ان کی بازآبادکاری کے حوالے سے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ ان کے بچوں کی اسکولی فیس اور سومو اسٹینڈ کا چارج معاف کیا جائے۔

وہیں انہوں نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ انہیں دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کے لئے قرض فراہم کیا جائے اور ٹرانسپورٹ سرگرمیوں کو شروع کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ انہیں مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو وہ سڑکوں پر نکل کر بڑے پیمانے پر احتجاج شروع کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.