پہلگام میں منگل کو چوتھے روز بھی تجاوزات کے خلاف ’’گرینڈ آپریشن‘‘ کے دوران مورا علاقے میں پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور محکمہ ریونیو نے غیر قانونی طور تعمیر کیے گئے کئی ڈھانچوں کو مسمار کرکے زمین بازیاب کی۔
یہ تجاوزاتی مہم پہلگام ڈیولوپمنٹ اتھارٹی اور محکمہ ریونیو نے پولیس کے اشتراک سے چار روز قبل پہلگام کے آڑو علاقے سے شروع کی تھی اور وہاں تقریبا 40 کنال اراضی بازیاب کرکے غیر قانونی طور تعمیر کیے گئے کئی ڈھانچوں کو بھی گرا دیا تھا۔
آپریشن میں سو سے زائد افسران، پی ڈی اے، پولیس، ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے نائب تحصیلدار پہلگام نے کہا ’’غیر قانونی تجاوزات کے خلاف شروع کی گئی یہ مہم جاری رہے گی جبکہ آپریشن کے دوران قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے جانے والے کسی بھی شخص کو بخشا نہیں جائے گا۔‘‘