لوگوں کے مطابق معمولی سی بارش اور موسمی خرابی کے نتیجے میں اننت ناگ - نانل رابطہ کی سڑک بھی زیر آب ہوجاتی ہے اور پورا علاقہ تالاب کی صورت اختیار کر لیتا ہے۔ جبکہ کالونی میں رہائش پزیر مکینوں کو بھی سخت مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔
لوگوں نے الزام لگایا کہ بجلی ٹرانسفرمر کو مناسب جگہ پر نصب نہ کرنے سے ان مشکلات میں اضافہ ہوتا ہے۔ جبکہ انہوں نے بارہا یہ مسئلہ متعلقہ حکام کی نوٹس میں لایا لیکن تاحال اس حوالے سے کوئی خاطر خواہ قدم نہیں اٹھایا گیا۔
لوگوں نے اب ڈی سی اننت ناگ بشیر احمد ڈار سے مسئلے کا فوری نوٹس لینے اور اسکا ازالہ کرنے کی اپیل کی ہے۔