اننت ناگ: ڈاکٹر جی وی سندیپ چکرورتی نے جمعہ کے روز اننت ناگ کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(ایس ایس پی) کے طور پر چارج سنبھال لیا۔ان کی آمد پر ضلع کے سینیئر پولیس افسران نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔اس موقعہ پر ایک مختصر تقریب کے دوران سابق سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اننت ناگ (ایس ایس پی) آشیش مشرا نے انہیں عہدہ سونپ دیا۔
-
Shri Dr. G. V Sundeep Chakravarthy -IPS today assumed charge as Senior Superintendent of Police Anantnag. pic.twitter.com/OOhsuzU4kG
— Anantnag Police( اننت ناگ پولیس) (@AnantnagPolice) October 20, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Shri Dr. G. V Sundeep Chakravarthy -IPS today assumed charge as Senior Superintendent of Police Anantnag. pic.twitter.com/OOhsuzU4kG
— Anantnag Police( اننت ناگ پولیس) (@AnantnagPolice) October 20, 2023Shri Dr. G. V Sundeep Chakravarthy -IPS today assumed charge as Senior Superintendent of Police Anantnag. pic.twitter.com/OOhsuzU4kG
— Anantnag Police( اننت ناگ پولیس) (@AnantnagPolice) October 20, 2023
مزید پڑھیں:ایس ایس پی سرینگر، ڈی آئی جی سنٹرل کشمیر توصیفی اسناد سے نوازا گیا
واضح رہے کہ گزشتہ روز جموں و کشمیر انتظامیہ نے محکمہ پولیس میں تبادلے اور تعیناتیاں کی ہیں۔ جاری حکم کے مطابق، راکیش بلوال، جنہیں حال ہی میں منی پور کیڈر میں واپس بھیج دیا گیا تھا، کو رسمی طور پر ایس ایس پی سرینگر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور ان کی جگہ آشیش کمار مشرا کو تعینات کیا گیا ہے۔
حکم نامے کے مطابق آشیش کمار مشرا، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، اننت ناگ کا تبادلہ کرکے انہیں ایس ایس پی سرینگر کے طور پر تقرر کیا گیا ہے۔ وہیں جی وی سندیپ چکرورتی جو جموں و کشمیر پولیس ہیڈ کوائریٹر میں تعینات تھے، انہیں تبادل کرکے اننت ناگ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس،آشیش کمار مشرا کی جگہ پر تعیناتی کیا گیا ہے۔