جموں و کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے علاقہ ڈورو میں ایک خاتوں نے نجی کلینک میں ڈاکٹر کے ذریعہ جنسی ہراسانی کا الزام لگایا ہے جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
رینہ واری سری نگر میں تعینات ایک ڈاکٹر نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے ڈورو شاہ آباد میں اپنے نجی کلینک میں ایک خاتون کو مبینہ طور پر ہراساں کیا۔
ڈاکٹر پر جنسی ہراسانی کا الزام ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ایک خاتون (نام پوشیدہ) نے اپنی شکایت میں بتایا ہے کہ وہ اننت ناگ کے ڈورو علاقہ میں واقعہ ایک نجی کلینک، ہمدانیا کلینک میں اپنے بچے کے علاج کے لئے ڈرمیٹولوجسٹ (جلد کے ڈاکٹر) کے پاس گئی تھیں۔تاہم اس نے شکایت کی کہ وہاں موجود ڈاکٹر نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کی جس کے بعد اس نے مقدمہ درج کرنے کے لئے پولیس اسٹیشن کا رخ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ دفعہ 509 کے تحت ایف آئی آر نمبر 102/2020 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔