ETV Bharat / state

Demolition in Ananatnag ضلع انتظامیہ اننت ناگ نے ناجائز تجاوزات کے خلاف مہم تیز کر دی

author img

By

Published : Oct 17, 2022, 7:31 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں 5 اکتوبر سے ناجائز تجاوزات کے خلاف انتظامیہ کی جانب سے کارروائی جاری ہے۔ انتظامیہ نے اس مہم کے تحت کئی علاقوں میں غیر قانونی تعمیر کیے گئے تجاوزات منہدم کیے جبکہ کئی علاقوں میں سرکاری زمین کو بھی آزاد کرایا گیا۔ Demolition Drive in Ananatnag

علامتی تصویر
علامتی تصویر

اننت ناگ: ضلع اننت ناگ میں 5 اکتوبر سے شروع کی گئی ناجائز تجاوزات کے خلاف خصوصی مہم کے ایک حصے کے طور پر ضلع انتظامیہ اننت ناگ نے روہو گاؤں میں 15 کنال سرکاری، شاملات اراضی اور مونگہال علاقہ میں 10 کنال کہچرائی اراضی کو ناجائز قبضہ سے آزاد کیا اور سرکار نے مذکورہ اراضی کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

اس کے علاوہ علاقہ میں امرت سروور اسکیم کے تحت ایک قدرتی چشمہ کو بھی بحال کیا گیا۔ اس مہم کے آغاز کے بعد کوکرناگ، لارنو اور شانگس سمیت دیگر تحصیلوں میں انہدامی مہم کا انعقاد کیا گیا۔

مزید پڑھیں: Demolition Drive In Kokernag کوکرناگ کے لارنو علاقے میں انہدامی کارروائی، کئی ڈھانچے مسمار

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر بشارت قیوم نے محکمہ مال اور محکمہ دیہی ترقی کے افسران کو سخت ہدایات جاری کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ پورے ضلع میں آئندہ کوئی غیر قانونی تعمیرات سامنے نہ آئیں اور شہری علاقوں میں ماسٹر پلان پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.