ETV Bharat / state

کوروناوائرس: ائمہ مساجد اور مذہبی رہنمائوں کا تعاون طلب - کشمیر

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ بشیر احمد ڈار نے کورونا وائرس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کےتناظر میں مذہبی رہنماؤں، اماموں، خطیبوں اور طبی ماہرین کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی۔

کوروناوائرس: ائمہ مساجد اور مذہبی رہنمائوں کا تعاون طلب

author img

By

Published : Mar 18, 2020, 2:10 PM IST

اس موقعے پر ضلع ترقیاتی کمشنر کا کہنا تھا کہ ’’مذہبی رہنما عالمی وبا کورونا وائرس کے بارے میں عوام کو بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔‘‘

ڈار نے اماموں اور مذہبی رہنماؤں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ عام لوگوں کو کورونا وائرس کے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہ کریں تاکہ اس خطرناک وائرس سے نمٹنے میں مدد مل سکے۔

انہوں نے مذہبی رہنماؤں پر زوردیا کہ وہ احتیاطی طور اجتماعات سے فی الحال گریز کریں۔

کوروناوائرس: ائمہ مساجد اور مذہبی رہنمائوں کا تعاون طلب

اس موقعے پر اسکمز (SKIMS) سرینگر سے وابستہ طبی ماہرین نے اماموں کو کورونا وائرس کے احتیاطی اور بچاؤ تدابیر کے بارے میں جانکاری دی تاکہ وہ یہ عوام کو بھی آگاہ کر سکیں۔

مذہبی رہنماؤں اور اماموں نے انتظامیہ کو بھرپور تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کی۔

میٹنگ میں اسکمز سرینگر کے طبی ماہرین، سی ایم او اننت ناگ، سپرنٹنڈنٹ ضلع ہسپتال اننت ناگ بھی موجود تھے۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں بھی انتظامیہ نے ائمہ مساجد سے اپنے خطابات میں عوام کو اس مہلک وائرس سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کی گزارش کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.