اننت ناگ: دیہی صفائی کے ڈائریکٹر (ڈائریکٹر رورل سینی ٹیشن) جموں و کشمیر چرندیپ سنگھ نے اننت ناگ میں سوچھ بھارت ابھیان کے نفاذ کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس سلسلہ میں انہوں نے اننت ناگ میں بلاک ڈیولاپمنٹ افسران کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی۔انہوں نے امرناتھ یاترا کے دوران صاف و ستھرائی کے حوالے سے کیے جا رہے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔Director Rural Sanitation Visits Pahalgam
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر نے کہا کہ سوجھ بھارت مشن کے تحت گرام پنچایتوں کو صفائی مہم کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ دیہاتی گھرانوں سے پیدا ہونے والے کچرے کو سائنسی منصوبہ بند طریقہ سے ٹھکانے لگایا جائے۔
انہوں نے متعلقہ افسران سے کہا کہ ہر گاؤں میں غیر بایو ڈیگریڈیبل کچرے کو بھی اکٹھا کیا جائے اور ہر گھر سے برائے نام صارف فیس وصول کی جائے گی جس کا فیصلہ گرام پنچایت خود کرے گی۔انہوں نے کہا کہ صاف ستھرے دیہات کے وژن کو حاصل کرنے کے لیے کمیونٹی کی شمولیت ضروری ہے۔
مزید پڑھیں:
ڈائرکٹر نے پہلگام کا بھی دورہ کیا اور امرناتھ یاترا کے لیے صفائی ستھرائی کی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے بی ڈی اوز پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام کمیونٹی سینی ٹیشن کمپلیکس فعال بنائیں اور زیر تعمیر نئے سینی ٹیشن کمپلیکس 15 جون 2022 تک مکمل کریں، تاکہ امرناتھ یاتریوں کے لیے صفائی کی اضافی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔