ETV Bharat / state

Director RDD Kashmir Visits Anantnag: ڈائریکٹر آر ڈی ڈی، کشمیر نے اننت ناگ کا دورہ کیا - ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی دفاتر کے تعمیری کام کا جائزہ

ڈائریکٹر آر ڈی ڈی Director RDD نے فلیگ شپ اسکیمز بشمول، منریگا، پی ایم اے جی وائی کیپیکس بجٹ کے تحت اٹھائے گئے کاموں کے علاوہ، ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی دفاتر کے تعمیری کام کا جائزہ لیا۔

ڈائریکٹر آر ڈی ڈی، کشمیر نے اننت ناگ کا دورہ کیا

author img

By

Published : Mar 13, 2022, 5:30 PM IST

ڈائریکٹر دیہی ترقی کشمیر، طارق احمد زرگر نے اننت ناگ کا دورہ کیا، تاکہ ضلع میں زیر عمل دیہی ترقیاتی اسکیمز کی پیش رفت کا جائزہ لیا جاسکے۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ اننت ناگ، اسسٹنٹ کمشنر پنچایت، محکمہ بجلی کے ایگزیکٹو انجینئر، بی ڈی اوز اور دیگر افسران نے جائزہ میٹنگ میں شرکت کی۔ Director RDD Kashmir visits Anantnag

ڈائریکٹر نے فلیگ شپ اسکیمز بشمول، منریگا، پی ایم اے جی وائی کیپیکس بجٹ کے تحت اٹھائے گئے کاموں کے علاوہ، ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی دفاتر کے تعمیری کام کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر اے سی ڈی نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ منریگا کے تحت ضلع میں رواں برس مارچ کے آخر تک مختص 34.02 لاکھ افرادی دنوں کے 98 فیصد ہدف کو مکمل کیا گیا ہے۔

منریگا کے تحت 100 فیصد رقومات جاری کی گئیں جاب کارڈ والے افراد کو 74.80 کروڑ کی رقومات ادا کی گئیں.. اسی طرح منریگا کے تحت اٹھائے گئے 8077 کاموں میں سے 3452 کام مکمل ہو چکے ہیں جبکہ باقی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے دوران اننت ناگ میں ڈی ڈی سی دفتر شانگس، ہلر اور، کے پورہ میں تین بی ڈی سی دفتر تعمیر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ کیپیکس 2021-22 کے تحت، 770 کام مکمل ہو چکے ہیں اور 759 پر عملدرآمد جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.