جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں یوگا ڈے کا انعقاد کیا گیا۔ صبح سویرے ہوئے یوگا پروگرامز میں لوگوں نے احتیاط کے ساتھ حصہ لیا۔
اس حوالے سے محکمہ صحت عامہ کے ڈائریکٹر کشمیر مشتاق احمد راتھر نے آج پہلگام میں اپنے ایک پیغام میں کہا کہ یوگا صحت کے لیے کافی مفید ثابت ہوتا ہے۔ اس سے ذہنی دباؤ سے بھی چھٹکارہ مل جاتا ہے اور صحت و توانائی کے لیے یوگا بہت ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پتی وتناڑ میں حلقہ قائم کرنے کا مطالبہ
انہوں نے کہا کہ اس سال کورونا کے پیش نظر یوگا میں لوگوں کی بڑی تعداد شامل نہیں ہوئی کیونکہ وبائی صورتحال کے پیش نظر تمام سرگرمیاں معطل پڑی ہیں۔