اننت ناگ: قصبہ بجبہاڑہ کے شالگام علاقے میں تجہ تل، گجر بستی کے باشندوں نے سڑک کی خستہ حالت پر انتظامیہ سمیت محکمہ تعمیرات عامہ کے خلاف احتجاج کیا۔ Shalgam Residents Protest over Dilapidated Roads احتجاج میں شامل مقامی باشندوں نے حکام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے متعلقہ محکموں پر گجر بستی کو جان بوجھ کر نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا۔
میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ سڑک کی خستہ حالی کے باعث لوگوں خاص طور پر بچوں اور عمر رسیدہ افراد کو عبور و مرور میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Tujtal Shalgam road in Bijbehara Dilapidated انہوں نے مزید کہا کہ مقامی باشندوں نے کئی بات متعلقہ محکمہ جات، سیاسی نمائندوں سے سڑک کی تعمیر و مرمت کا مطالبہ کیا تاہم ’’لوگوں کی دیرینہ مانگ کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا۔‘‘
احتجاج کر رہے لوگوں نے بتایا کہ علاقے میں سڑک کی تعمیر و مرمت کے حوالے سے کبھی بھی انتظامیہ نے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے اور ہر بار محض یقین دہانیاں کرائیں۔ مقامی باشنوں نے حکام سے تجہ تل، گجر بستی میں سڑک کی تعمیر و مرمت کی اپیل کی۔