ETV Bharat / state

Model Police Station Renamed ماڈل پولیس اسٹیشن مٹن کا افتتاح، ڈی ایس پی ہمایوں مزمل کے نام سے منسوب - ڈی ایس پی ہمایوں مزمل

جموں کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے پیر کے روز مٹن اننت ناگ میں ڈی ایس پی ہمایوں مزمل کے نام سے منسوب ماڈل پولیس اسٹیشن کا افتتاح کیا۔ واضح رہے کہ ہمایوں مزمل ستمبر مہینے میں کوکرناگ گڈول میں عسکریت پسندوں کے حملے میں مارے گئے تھے۔

dgp-dilbag-singh-inaugurates-model-police-station-mattan-renamed-after-slain-dysp-himayun-muzamil
ماڈل پولیس اسٹیشن مٹن کا افتتاح، ڈی ایس پی ہمایوں مزمل کے نام سے منسوب
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 31, 2023, 6:16 PM IST

ماڈل پولیس اسٹیشن مٹن کا افتتاح، ڈی ایس پی ہمایوں مزمل کے نام سے منسوب

اننت ناگ: جموں وکشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے پیر کے روز ماڈل پولیس اسٹیشن مٹن کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ جان بحق ہمایوں مزمل بٹ کے والد ریٹائر آئی جی غلام حسن بٹ، آئی جی کشمیر زون وجے کمار، ڈپٹی کمشنر اننت ناگ سعید فخر دین حامد پولیس محکمے کے کئی عہدیداروں کے ساتھ ساتھ دیگر محکموں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔ وہیں اس موقع پر مختلف مذہبی سیاسی و سماجی باڈیز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر دلباغ سنگھ نے کہا کہ پولیس اسٹیشن کو آج رسمی طور پر افتتاح کیا گیا اور تعمیر شدہ بلڈنگ کو شہید ساتھی ہمایوں مزمل بٹ کے نام منسوب کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال کے 13 ستمبر کو گڈول معرکہ آرائی میں جموں و کشمیر پولیس میں تعینات ڈپٹی کمشنر آف پولیس ہمایوں مزمل بٹ ہلاک ہوئے تھے اور تب سے پولیس کی جانب سے کوشش تھی کہ ہم اپنے جاں بحق ساتھی کو کسی ایسے طریقے سے خراج پیش کرئے تاکہ لوگ نمونے کے طور پر ہمایوں مزمل بٹ کو یاد رکھ سکے۔

انہوں نے کہا کہ آج مٹن میں قائم ماڈل پولیس اسٹیشن کا افتتاح کیا گیا اور بلڈنگ کو جاں بحق ہمایوں مزمل بٹ کے نام منسوب کیا جس کو لیکر ان میں کافی خوشی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس جان بحق مزمل بٹ کے ساتھ ساتھ ایسے سینکڑوں ساتھیوں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے ملک کی سلامتی اور یکجتی کے لئے پچھلے تیس سالوں کے اندر جانوں کا نظرانہ پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ جان بحق ہمایوں بٹ کے والد اور سبکدوش آئی جی غلام حسن بٹ بھی یہاں تشریف لائے اور اس تقریب میں شرکت کی۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ رواں سال کے تیرہ ستمبر کو فورسز کو اپنے خفیہ ذرائع سے ایک مصدقہ اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد فوج کی 19 راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف اور پولیس نے مشترکہ طور پر گڈول کے جنگلاتی علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کیا تھا تاہم علاقہ میں چھپے بیٹھے عسکریت پسندوں نے سرچ پارٹی پر اچانک حملہ کیا جس دوران 19 راشٹریہ رائفلز کے کرنل منپریت سنگھ اور میجر آشیش اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہمایوں بٹ ہلاک ہوگئے جبکہ بعد میں ایک اور اہلکار زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ جس کے ساتھ ہی اس تصادم میں ہلاک ہونے والے فورسز اہلکاروں کی تعداد 4 تک پہنچ گئی تھی حالانکہ اس تصادم میں دو عسکریت پسند مارے گئے ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.