ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ پیوش سنگھلا نے آج جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب بجبہاڈہ میں قائم ٹرائما ہسپتال کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے کوڈ مثبت مریضوں کے لئے مختلف سہولیات کا جائزہ لیا۔
اپنے دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم ویکسنیشن مہم کو اولین ترحیع دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک ضلع اننت ناگ میں تقریباً دو لاکھ بیس ہزار ویکسنیشن کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں جبکہ ہر روز لگ بگ پانچ ہزار ویکسین کے ٹیکے لگائے جاتے ہیں۔
انہوں نے اس بات کا دعوی کیا کہ آنے والے وقت میں سو فیصدی لوگ ویکسنیشن کے عمل میں حصہ لیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سینئر آفیسروں کی ایک ٹیم تعینات کی جائے گی، جو ویکسنیشن کے عمل کی پوری طرح سے نگرانی کرے گی جبکہ انتظامیہ کی جانب سے ویکسنیشن مہم میں اور تیزی لائی جائے گی۔
پیوش سنگلا نے بجبہاڑہ میں قائم ٹرامہ ہسپتال کا دورہ کیا اور مختلف سہولیات کا جائزہ لیا۔ مریضوں کے لیے قائم کیے گئے 500 ایل پی ایم آکسیجن پلانٹ کا بھی معائنہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: آن لائن کلاسیز میں مشکلات
اس موقع پر انہوں نے شوبہ صحت کے ملازمین پر زور دیا کہ وہ اس آکسیجن پلانٹ کے زریعہ متاثرہ مریضوں کو بہتر سہولیات پہنچانے میں اپنا قلیدی رول نبھائیں۔
ان کے ہمراہ ایس ڈی ایم بجبہاڈہ اور شعبہ صحت سے وابستہ دیگر کئی اعلیٰ افیسران بھی موجود تھے، ساتھ ہی ساتھ انہوں نے لوگوں کو ایپل کی کہ وہ گائڈ لائنز کی پاسداری کو یقینی بناننے میں اپنا تعاؤن دیں۔