مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکر ناگ علاقہ میں انتظامیہ کی جانب سے انہدامی کاروائی کے ذریعہ سابق وزیر تعلیم اور کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما پیرزادہ محمد سعید کی 3 کنال چراہگاہ اراضی کو بازیاب کرایا گیا۔ سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ کی ہدایت پر نائب تحصیلدار ہاکورہ نے محکمہ مال کے دیگر عہدیداروں کے ساتھ تحصیل بھر میں چلائی گئی انہدامی کارروائی کے دوران سینکڑوں کنال کاہچرائی اراضی کو بازیاب کر لیا گیا۔
اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طورپر آج ہاکورہ میں سابق وزیر تعلیم پیرزادہ محمد سعید کے قبضے سے سروے نمبر 301 کے تحت3 کنال کی اراضی کو انتظامی امور کے عہدیداران کی موجودگی میں بازیاب کرایاگیا،اس کے علاوہ انکے رہائش گاہ کے خارجی حصہ میں تعمیر شدہ دیوار کو منہدم کر دیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ تحصیل ڈورو کی ریونیو انتظامیہ نے غیر قانونی طریقے سے تحصیل میں اسٹیٹ لینڈ کاہچرائی اور روشنی ایکٹ کی زمین کو واپس لینے کے لیے ہنگامی بنیاد وں پر متعلقہ محکمہ کے عملہ کو متحرک کر دیا ہے۔
حالانکہ یہاں یہ بات بھی عیاں ہے کہ شدید برفباری کے باوجود سٹیٹ لاینڈ، کاہ چرائی اور روشنی ایکٹ کے تحت جن لوگوں نے ناجائز طریقے سے قبضہ کر کے رکھا ہے، انتظامیہ ان کے خلاف سخت کارروائی کر کے سرکاری اراضی کو بازیاب کرنے میں سنجیدگی سے اقدامات اٹھا رہی ہے۔
مزید پڑھیں:Demolition Operation in JK سابق رکن اسمبلی عبدالرحیم راتھر کی 1 کنال اراضی کو دوبارہ بازیاب کیا گیا
Demolition Operation in JK کوکر ناگ میں انہدامی کاروائی - سابق وزیر تعلیم کے قبضہ سے 3 کنال اراضی بازیاب
اننت ناگ کے کوکرناگ میں محکمہ مال کے عہدیداروں کی جانب سے چلائی گئی انہدامی کارروائی کے دوران آج خطہ کے سابق وزیر تعلیم محمد سعید کی 3 کنال چراہگاہ اراضی کو بازیاب کرایا گیا۔