ETV Bharat / state

Demolition Drive in Kokernag: کوکرناگ میں انہدامی کارروائی، تین ڈھانچے منہدم

ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ علاقے میں انہدامی کارروائی Demolition Drive in Kokernagکے دوران غیر قانونی طور تعمیر کیے گئے تین ڈھانچوں کو منہدم Illegal Structures Demolished in Kokernagکیا گیا۔

Illegal Structures Demolished in Kokernag

author img

By

Published : Mar 16, 2022, 3:10 PM IST

ضلع اننت ناگ میں سب ڈویژنل انتظامیہ کوکرناگ نے بدھ کی صبح غیر قانونی طور تعمیر کیے گئے تین ڈھانچوں کو منہدم کر دیا۔ Illegal Structures Demolished in Kokernagانتظامیہ کے مطابق منہدم کیے گئے ڈھانچے ’’کوکرناگ ماسٹر پلان‘‘ Kokernag Master Planکی خلاف ورزی کرتے ہوئے تعمیر ہو رہے تھے۔

Demolition Drive in Kokernag: کوکرناگ میں انہدامی کارروائی، تین ڈھانچے منہدم

انتظامیہ کے مطابق پیشگی نوٹس ارسال کیے جانے اور کوکرناگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے تعمیرات کی اجازت نہ دیے جانے کے باوجودتعمیراتی ڈھانچوں کے مالکان عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرتے رہے، جس کے بعد سب ڈویژنل انتظامیہ کوکرناگ نے بدھ کی صبح تینوں ڈھانچوں کو منہدم Kokernag Demolition Driveکر دیا۔

تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ایس ڈی ایم کوکرناگ نے کہا کہ ’’غیر قانونی تعمیرات کے سلسلے میں ڈی سی اننت ناگ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے پیش نظر ریونیو، کے ڈی اے، ایم سی کوکرناگ اور جموں کشمیر پولیس کی مشترکہ ٹیم کے ذریعے این ایچ آئی ڈی سی ایل کی مدد سے تجاوزات کو منہدم کرنے کی مہم چلائی گئی، اور اس مرحلے کے دوران تین ڈھانچوں کو منہدم کر دیا گیا۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’کوکرناگ ماسٹر پلان کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تعمیر کیے گئے کئی ڈھانچوں کی نشاندہی پہلے ہی کی جا چکی ہے اور آنے والے چند روز کے اندر انہیں بھی منہدم کیا جائے گا۔‘‘

واضح رہے کہ ڈی سی اننت ناگ نے کوکرناگ ماسٹر پلان کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تعمیر کی گئی سبھی عمارتوں کی نشاندہی کرنے اور انہیں منہدم کرنے کے لیے ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.