ETV Bharat / state

Demolition Drive In Kokernag کوکرناگ کے لارنو علاقے میں انہدامی کارروائی، کئی ڈھانچے مسمار

author img

By

Published : Oct 13, 2022, 9:07 PM IST

جنوبی ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ کے لارنو علاقے میں سب ڈویژنل انتظامیہ کوکرناگ نے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر آج غیر قانونی طور تعمیر کیے گئے کئی ڈھانچوں کو منہدم کر دیا۔ انتظامیہ کے مطابق منہدم کیے گئے ڈھانچے ’’کوکرناگ ماسٹر پلان‘‘ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تعمیر ہو رہے تھے۔Demolition Drive In Larnoo Kokernag

demolition-drive-held-at-larnoo-kokernag-illegal-constructed-demolished
کوکرناگ کے لارنو علاقے میں انہدامی کارروائی، کئی ڈھانچے مسمار

اننت ناگ: سب ڈویژنل انتظامیہ کوکرناگ نے آج مت ہندو، گڑیدرامن اور لارنو کوکرناگ میں تقریباً آدھے درجن ڈھانچوں کو منہدم کر دیا۔ تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ایس ڈی ایم کوکرناگ نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات کے سلسلے میں ڈی سی اننت ناگ ڈاکٹر بشارت قیوم کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے پیش نظر ریونیو، کے ڈی اے، ایم سی کوکرناگ اور جموں کشمیر پولیس کی مشترکہ ٹیموں کے اشتراک سے ناجائز تجاوزات کو منہدم کرنے کی مہم چلائی گئی اور اس مرحلے کے دوران تقریباً آدھے درجن تعمیراتی ڈھانچوں کو منہدم کر دیا گیا۔‘‘Demolition Drive In Larnoo Kokernag

انہوں نے مزید کہا کہ ’’کوکرناگ ماسٹر پلان کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تعمیر کیے گئے کئی ڈھانچوں کی نشاندہی پہلے ہی کی جا چکی ہے اور آنے والے چند روز کے اندر انہیں بھی منہدم کیا جائے گا۔‘‘Kokernag Master Plan Violation

مزید پڑھیں:Demolition Drive in Kokernag کوکرناگ میں غیر قانونی عمارتوں کو منہدم کیا گیا

واضح رہے کہ ڈی سی اننت ناگ نے کوکرناگ ماسٹر پلان کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تعمیر کی گئی سبھی ڈھانچوں کی نشاندہی کرنے اور انہیں منہدم کرنے کے لیے ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.