جنوبی کشمیر کے مامل، پہلگام علاقے میں محکمہ جنگلات نے پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) اور محکمہ مال کے اشتراک سے غیر قانونی طور قبضے میں لی ہوئی جنگلاتی اراضی کو بازیاب کرنے کے لئے ایک خصوصی مہم چلائی۔
تجاوازت کے خلاف انہدامی کارروائی کے دوران قریب ۱۱۰ کنال جنگلاتی اراضی کو بازیاب کیا گیا جبکہ تین کوٹھے اور ایک ٹین کے شیڈ کو بھی مسمار کیا گیا۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں وادی میں سرکاری اراضی پر سے غیر قانونی قبضہ ہٹانے اور تجاوازت کے خلاف انہدامی کارروائی میں انتظامیہ کی جانب سے سرعت لائی گئی۔
اس موقع پر افسران نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ آئندہ دنوں بھی اس طرح کی کارروائیاں انجام دی جائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ 9نومبر کو ایک اور انہدامی کارروائی کے دوران انہوں نے قریب 600کنال اراضی کو بازیاب کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔