ETV Bharat / state

Tourist place Chattapal اننت ناگ کے سیاحتی مقام چھتہ پل کو سیاحتی نقشہ پر لانے کا مطالبہ

author img

By

Published : May 23, 2023, 1:56 PM IST

مشہور مغل باغ اچھہ بل کی سیرو تفریح پر جانے والے اکثر سیاح چھتہ پل کا رخ کرتے ہیں۔ چھتہ پل کی شاداب وادی کے وسط میں ایک صاف و شفاف نہر رواں دواں ہے جو اس جگہ کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر دیتی ہے۔

چھتہ پل
چھتہ پل
چھتہ پل

اننت ناگ: قدرتی خوبصورتی کی بدولت وادی کشمیر کی ایک منفرد پہچان ہے ، یہاں کے منفرد اور دلفریب سیاحتی مقامات ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں، تاہم جنت کے اس ٹکرے پر قدرتی حُسن سے مالامال ایسے مقامات بھی موجود ہیں جو دنیا کی نظروں سے اوجھل ہیں۔ ایسے ہی ایک حسین جگہ ضلع اننت ناگ کے شانگس علاقہ میں موجود ہے جسے، چھتہ پل، کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ جگہ ضلع صدر مقام اننت ناگ سے تقریباً پینتیس کلو میٹر کی دوری پر پیر پنچال کی سرسبز اور بلند پہاڑیوں کے درمیان واقع ہے۔

۔یہاں آنے والے مقامی سیاح نہ صرف اس جگہ کے خوشگوار ماحول کا لطف لیتے ہیں بلکہ سرسبزو کوہساروں کے بیچ بہہ رہی ندی کے کنارے پُر سکون لمحات گزار کر اپنے جسم و ذہن کو تروتازہ کرتے ہیں۔

تاہم دوسری جانب مذکورہ خوبصورت مقام پر بنیادی سہولیات میسر نہ ہونے کی وجہ سے اس جگہ کی سیاحتی سرگرمیاں کافی متاثر ہو رہی ہیں۔خاص کر رابطہ سڑک کی خستہ حالی اور بیت الخلاء کی عدم دستیابی سے یہاں آنے والے سیاحوں کا دل رنجیدہ ہو جاتا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے اس جگہ کو مکمل طور نظر انداز کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ خوبصورت مقام دنیا کی نظروں سے ابھی بھی اوجھل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرگن ٹاپ، ژوہر ناگ، اور دیگر کئی سیاحتی مقامات چھتہ پل کے با لکل قریب ہیں۔ان سیاحتی مقامات کو آپس میں جوڑنے اور اس جگہ پر سیاحت کو فروغ دینے کے لئے حکومت نے چھتہ پل سے،مرگن ٹاپ تک ایک گنڈولہ قائم کرنے کا خواب دکھایا گیا تھا،تاہم وہ خواب ابھی تک شرمندہ تعبیر نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں:Poonch Trekking: سیاحتی مقام جبی طوطی میں ٹریکرس دو روزہ ٹریکنگ پر روانہ

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کا علاقہ معاشی لحاظ سے کافی پسماندہ ہے ،روزگار کی تلاش میں انہیں دوسرے علاقوں کا رخ کرنا پڑتا ہے ،تاہم افسوس ہے کہ سیاحتی وسائل موجود ہونے کے باوجود ان کو بروئے کار نہیں لایا جا رہا یے۔

لوگوں کا مطالبہ ہے کہ اس جگہ کو سیاحتی نقشہ میں لانے اور اسے فروغ دینے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جائیں۔تاکہ علاقہ کی پسماندگی دور ہو جائے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.