ETV Bharat / state

Rains In Kashmir مسلسل بارش سے اننت ناگ کے کئی مقامات پر پانی جمع، لوگوں کو مشکلات کا سامنا

author img

By

Published : Apr 28, 2023, 3:10 PM IST

مسلسل بارشوں سے اننت ناگ کے کے ایم ڈی پُرانے بس اڈے سے نئے بس اڈے تک سڑک پر گھڑے بن گئے ہیں وہیں ڈرینیج نظام نہ ہونے سے اڈے میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ ضلع کے بیشتر مقامات خاص کر نشیبی علاقوں میں گلی کوچوں  اور سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے لوگوں کو پریشانی ہو رہی ہے۔

defunct-drainage-system-irks-anantnag-residents
مسلسل بارشوں سے اننت ناگ کے کئی مقامات پر پانی جمع ہونے سے لوگوں کو مشکلات

اننت ناگ: وادی میں مسلسل کئی روز سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے نہ صرف معمول کے درجہ حرارت میں کمی ہوئی ہے، بلکہ ندی نالوں دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔وہیں لگاتار بارشوں کے بعد ضلع اننت ناگ کے کئی مقامات پر پانی جمع ہونے سے لوگوں کو عبور و مرور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
قصبہ اننت ناگ کے بیشتر مقامات پر ڈرینج نظام ناکارہ ہو گیا ہے، معمولی بارشیں ہوتے ہی سڑکیں گلی کوچے زیر آب آجاتی ہیں جس کے سبب نہ صرف ٹریفک کو چلنے پھرنے میں دشواریاں ہوتی ہیں بلکہ راہگیروں کو بھی عبور و مرور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
کے ایم ڈی پرانے بس اڈہ سے نئے بس اڈے تک سڑک پر گھڑے بن گئے ہیں وہیں ڈرینیج نظام نہ ہونے سے اڈے میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ قومی شاہراہ پر خاص کر بٹنگو اور پازال پورہ کے مقامات پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کو چلنے میں دشواری ہوتی ہے۔ وہیں ضلع کے بیشتر مقامات خاص کر نشیبی علاقوں میں گلی کوچوں اور سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے لوگوں کو پریشانی ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں: Kashmir Weather Update کشمیر میں چار مئی تک موسم خراب رہنے کی پیش گوئی
لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ڈی واٹرنگ پمپس کو فعال بنایا جائے، تاکہ پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جا سکے اور قومی شاہراہ کے ان مقامات کی مرمت کی جائے جہاں بارش کا پانی جمع ہو جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.