ETV Bharat / state

بجبہاڑہ میں دریائے جہلم سے بوسیدہ لاش برآمد - ای ٹی وی بھارت نیوز

Decomposed body recovered اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقہ میں ہفتہ کے روز پولیس نے دریائے جہلم سے راجوری کے رہنے والے شخص کی بوسیدہ لاش کو برآمد کیا ہے۔بتایا جارہا کے کہ مذکوہ شخص دریا میں ڈوبنے سے ہلاک ہوا ہے۔

decomposed-body-of-rajouri-man-recovered-from-river-jhelum-in-bejbehara
بجبہاڑہ میں دریائے جہلم سے بوسیدہ لاش برآمد
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 23, 2023, 6:25 PM IST

اننت ناگ: ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ گاڑ ہانجی پورہ میں ہفتہ کے روز راجوری کے رہنے والے ایک شخص کی نعش دریائے جہلم سے برآمد ہوئی۔ متوفی کی شناخت راجوری کے رہنے والے چوبیس سالہ رومی شرما ولد چمن لال شرما کے طور پر ہوئی ہے۔

بتایا جا رہا یے کہ گاڑہانجی پورہ کے قریب چند مقامی لوگوں کی نظر دریائے جہلم میں تیرتی ہوئی لاش پر پڑی جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس تھانہ بجبہاڑہ سے وابستہ ایک ٹیم مقام پر پہنچ گئی اور مقامی لوگوں کی مدد سے لاش کو دریا سے برآمد کیا اور بعد میں اس کی شناخت کی گئی۔ البتہ لاش بوسیدہ ہوئی ہے۔

پولیس نے کہا کہ بظاہر موت کی وجہ ڈوبنا ہے، تاہم طبی معائنے کے بعد اصل تفصیلات کی تصدیق ہو گی۔انہوں نے کہا کہ لاش خراب ہو گئی تھی اور اسے طبی قانونی کارروائیوں کے لیے ایس ڈی ایچ بجبہاڑہ بھیج دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ کچھ روز قبل اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں ایک غیر مقامی مزدور کی کرائے کے مکان میں دم گھٹنے سے موت واقع ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ریاست اترپردیش کا رہنے والا ایک باشندہ جس کی شناخت محمد شہباز ولد محمد یوسف کے طور پر ہوئی ہے، کی موت ضلع اننت ناگ کے ٹاک محلہ، بجبہاڑہ میں دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.