ETV Bharat / state

جنوبی کشمیر میں غیر مقامی شہری کرایہ کے کمرے میں مردہ پایا گیا - کرائے کے کمرے سے غیر مقامی شہری کی لاش برآمد

ریاست اتر پردیش کے ایک شہری کو جمعہ کی صبح مردہ حالت میں پایا گیا جس کے بعد اننت ناگ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اپنی تحویل میں لے لیا۔ non local found dead in rented room in Anantnag

جنوبی کشمیر میں غیر مقامی شہری کرایہ کے کمرے میں مردہ پایا گیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 8, 2023, 2:55 PM IST

اننت ناگ (جموں کشمیر) : جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ذڈی پورہ، تھک بُون کے قریب کرایہ کے کمرے میں رہ رہے ایک غیر مقامی شہری کو مردہ حالت میں پایا گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق جمعہ کے روز ذڈی پورہ، تھک بُون کے قریب جلالی، علی گڑھ کے رہنے والے راج بہادر ولد شنکر لال نامی ایک شخص کو اپنے کرایہ کے کمرے میں مردہ پایا گیا، متوفی کی عمر تقریبا 25 برس کی بتائی جا رہی ہے۔

اننت ناگ پولیس کے مطابق متوفی ایک مقامی باشندے منظور احمد کرچو ولد عبد الرزاق کرچو، ساکنہ ذڈی پورہ کے رہائشی مکان کے ایک کمرہ میں کرایہ پر رہ رہا تھا ،تاہم جمعہ کی صبح مذکورہ غیر ریاستی باشندہ کو مردہ حالت میں پایا گیا جس کے فورا بعد مکان مالک نے پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم فوری طور پر مقام پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ فی الحال پولیس نے پوسٹ مارٹم کرانے کے لئے لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور طبی اور قانونی لوازمات کے بعد متوفی کی لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا جائے گا۔

ماید پڑھیں: Man Found Dead With Bullet Injury شوپیاں میں ایک شحص مردہ حالت میں پایا گیا

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ مذکورہ غیر ریاستی باشندہ طویل وقت سے مرگی (ایپلپسی) کی بیماری میں مبتلا تھا جس کی وجہ سے شاید اس کی موت ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ واقع کا کسی بھی عسکری کارروائی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد ہی معلوم ہو پائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.