جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں اتوار کے روز دریائے جہلم سے ایک نامعلوم شخص کی لاش بر آمد کی گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بجبہاڑہ کے سنگم علاقے میں اتوار کی دو پہر کو مقامی لوگوں نے دریائے جہلم میں ایک لاش دیکھی۔
انہوں نے بتایا کہ لاش دیکھتے ہی مقامی لوگوں نے پولیس کو مطلع کیا۔
ایک پولیس افسر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لاش کے بارے میں اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے واردات پر پہنچ گئی اور لاش کو بر آمد کیا۔
انہوں نے بتایا کہ لاش کی شناخت ابھی تک نہیں ہوئی ہے۔
اننت ناگ: دریائے جہلم سے نامعلوم شخص کی لاش بر آمد - ای ٹی وی بھارت
مقامی پولیس افسر نے لاش برآمد ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم موقع پر روانہ کر دی گئی تھی۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر جانچ شروع کر دی۔